حکومت کہاں ہے ؟

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

حکومت کہاں ہے ؟
animated-question-mark.gif


محاصرہ جاری ہے

محاصرہ جاری ہے ، ایک مذہبی جماعت اسلام آباد کے کونے میں ڈھیر ہوئی پڑی ہے ، لیکن ؟ تمام اسلام آباد کا محاصرہ جاری ہے ، موبائل بند ہیں ، میٹرو بھی بند ہے ، سکولز کی اکثریت بند ہے ، دفاتر میں حاضری مختصر و کم کم ہے ، وفاقی وزراء غائب ہیں ، حکومت نے فوج کو چوکیدارا پر لگا کر خاموشی اختیار کر لی ہے ، جو پولیس ناکوں پر دودھ پتی پیتی نظر آتی تھی ، وہ اب ناکوں سے غیر حاضر ہے ، اسلام آباد کے ناکوں پر اب ایک / آدھ ہی "پلس" اہلکار نظر آتا ہے ، باقی سب ؟ ریڈ زون چلو ، ہو چکے ہیں ، اسلام آباد ڈھیلے ڈھالے ناکوں پر چل رہا ہے ، اسلام آباد پولیس بن بلاے مہمانان کی آفت سر سے ٹالنے میں مصروف ہے ، لیکن ؟ مہمان آے کیوں ؟ دروازہ کھلا کیسے ؟ ایک ، دو چار تو نا تھے ، ہزاروں تھے ، ٹہلتے ، پھرتے ، پھلانگتے ، دوڑتے ، بھاگتے عین شاہراہ دستور تک آ پہنچے ، نا کسی نے روکا ؟ نا کسی نے ٹوکا ؟ داخلہ کے اہلکار فرماتے ہیں ، شدید جھڑپیں ہوئیں ، درجنوں اہلکار زخمی ہوے ؟ جنگل میں گھونسا / تماشا ؟کس نے دیکھا ؟ ، لیکن ؟ یاجوج ماجوج پھسلتے پھسلتے آخر پارلیمنٹ ہاؤس کے آگے آ گرے ، آپ نہتے مگر چلبلاتے پانڈوں کے آگے کھڑے نہیں ہو سکتے ، ریڈ زون کا منہ کالا کروا کر پوری دنیا کو دکھاتے ہیں ، پھر ؟ المدد المدد یا فوج جلدی مدد ، سب فوج نے ہی کرنا ہے تو ؟ آپ نے کیا کرنا ہے ؟ شراب کے اڈوں سے ماہانہ اکٹھا کرنا ہے ؟ کچی آبادیوں میں گینگز کو وارداتوں کو استعمال کرنا ہے ، دارلحکومت میں شراب کی سپلائی کو مسلسل رکھنا ہے ؟ ناکوں پر صدقہ خیرات اور تبرک و شرینی جمع کرنی ہے ؟ آخر آپ نے کرنا کیا ہے ؟ مہارت کیا ہے ؟ زمہ داری کیا ہے ؟ ، تنخواہ کیوں ہے ؟ دادا گیری کیوں ہے ، یونیفارم کا فرق کیوں ہے


چلو چلو نمائش چورنگی چلو

اسلام آباد میں "رولا" تھا ہی ، مگر ؟ نمائش چورنگی پر بھی دھرنا ہو گیا ، مردہ دکھانا ہو ، نمائش چورنگی چلو ، جنازہ پڑھانا ہو ؟ نمائش چورنگی چلو ، چھاتیاں بجانی ہیں ؟ قمیضیں اتار کر سینہ کوبی کرنی ہے ؟ ہاں ہاں نمائش چورنگی چلو ، عشق رسول ہو چورنگی بند ، یوم عمر فاروق رضی الله عنہا ہو چورنگی بند ، ماتم حسین رضی الله عنہہ ہو ، چورنگی بند ، نمائش چورنگی کراچی کا دل ہے ، وہاں جا کر خوب کرتب دکھاؤ ، سارے شہر کی آمدورفت کو معطل کردو ، سب بند کردو ، محاصرہ کردو ، بازی گر ، مداریوں کے لیے مرکز جو ہے ، جس جس جوکر کا دل چاہتا ہے ، اپنے فن کا مظاھرہ یہیں آ کر کرتا ہے ، نا احساس ، نا خیال ، نا ہی شرم و حیاء ، مومن وہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ، یہ کیسا اسلام ہے ؟ جہاں زندگی کو مفلوج کر دو ، یہ کیسا ثواب ہے ، جس میں عام شہریوں کو ہی ایذا دو ، نہیں نہیں ، یہ اسلام نہیں ، رسومات جیسی بھی ہوں ، کرتب جس طرح کے بھی ہوں ، ان سب بلبلاتی ، چلبلاتی ، بے چین آتماؤں کو ، معمولات زندگی میں مداخلت کا حق بلکل نہیں دیا جا سکتا ، لکی "ایرانی" سرکس ، کو سڑک کا اجازت نامہ نہیں ملتا ، ایک میدان ہی میں محدود کیا جاتا ہے ، تو مذہبی سرکس اور کارنیولز کو میدان ، سٹیڈیم ، مراکز و باڑوں تک محدود کیوں نہیں کیا جا سکتا ؟ سڑکیں بند ، موبائل بند ، سکول بند ، کاروبار و روزگار بند ، بس سڑکوں پر افریقی قبائل کی مافوق الفطرت حرکتیں اور کرتب کھلے ہیں ، ہم نے نہیں دیکھنی یہ زبردستی کی سرکس و کرتب ، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ان الول جلول قسم کی رسومات اور جلسے جلوسوں سے ، حکومت اور انتظامیہ شہریوں کی ذاتی زندگی اور معمولات میں رکاوٹ نا بنے اور نا ہی ان دراندازوں کی جارحیت میں معاون بنے ، یہ حکومت وقت کی بنیادی زمہ داری ہے


حکومت کہاں ہے ؟


حکومت نا تو شاہراہ دستور پر ہے ، نا اقبال ٹاؤن کے کسی چلڈرن پارک میں ، ہسپتال الله وارث ، سکول بازار اپنی مدد آپ سب چلتا ہے / چل رہا ہے ، دھماکا ہوتا ہے تو آپریشن ہوتا ہے ، دھماکا نہیں ہوتا تو گلشن میں ہر قسم کا کاروبار خوب ہوتا ہے ، آپریشن ، علاج ، ہمدردی اور خطاب کے لیے اگر دھماکا ہی شرط ہے تو ، پھر بہت غلط ہے ، سیاست کو تو ہمہ وقت جاگتے رہنا چاہیے ، ہر وقت ہوشیار ہونا چاہیے ، لیکن ؟ مفلوج و لنگڑی لولی سیاست ، کو میڈیا کی طرح بریکنگ نیوز چاہیے ، جب تک ہنگامہ نا ہو گا ، شرم ، حیاء و احساس بھی نا ہوگا ، خیر رہنے دیں ، دہشت دور کی بات ہے ، ابھی بس ؟ محاصرے دیکھیں ، مغلظات اور بکواس سنیں ، ٹرپل بریگیڈ کے روبوٹس کو خاموش کھڑا دیکھیں ، اسلام آباد اور مقامی پولیس کو ہونکوں کی طرح ٹہلتا دیکھیں ، عزیز ہموطنو ! یہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے ، اسلامی دنیا کا اہم ملک ، جس میں جب چاہا ، جس نے چاہا ، نظام زندگی مفلوج کر دیا ، چلو چلو اسلام آباد چلو ، للو پنجو ، الول جلول سب اسلام آباد چلو
________________________________________________________________

مختصر .... مختصر


اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ، مظاہرین سے شدید جھڑپیں ہوئیں / تو ؟ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کتنے مظاہرین زخمی پڑے ہیں ؟ کوئی گنتی شمار

میاں صاحب کا فرمان ہے ، یہ سب کیوں ہوا ؟ کیسے ہوا ؟ رپورٹ پیش کرو ، لیکن ؟ اس بار کوئی ؟ یکا یک معطل کیوں نا ہوا ؟ اتنا بڑا واقعہ ، مگر کوئی معطل نا ہوا

انٹیلجنس بیورو نے پندرہ دن قبل متنبہ بھی کر دیا تھا ، مگر جلوس پھر بھی اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا تھا ،
وزارت داخلہ کا کیا کردار ؟ ، کوئی بیان ، یا ؟ ہیرا پھیری


آپس کی بات ؟ ؟ ؟ مشرف صاحب بھی مغرب کو بتاتے پھرتے تھے ، مجھے انتہا پسندوں سے خطرہ ہے ،
(hmm)...............(buribaat)کہیں آپ بھی اس ٹوٹکے پر تو عمل پیرا نہیں ، بری بات ، بہت بری بات



 
Last edited:

واجب القتل

Politcal Worker (100+ posts)
حکومتوں کو بولڈ فیصلے کرنا چاہئیں عوام ووٹ ہی اسی لئے دیتی ہے ورنہ سڑکیں، میٹروشیٹرو، پل ملک ریاض یا ٹھیکیدار بھی بنالیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے جو بھی حکومت آتی ہے وہ کمپرومائز کرنے پر لگ جاتی ہے۔
مشرف، زرداری، نواز، عمران سب نے طالبان ، انتہاپسندی پر کمپرومائز کئے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں، پنجاب پر حملے نہ کریں، کوئی طالبان کے دفتر کھلوانے کی بات کرتا ہے، کوئی جماعت ہے ہی طالبان کی بانی اور صرف لفاظی کرکے بہادر بنتی رہی۔
پانچ سال اسی لئے ہوتے ہیں کہ پہلے ایک دو سال غیر مقبول فیصلے کرلو جو عوام کو شاید برے لگیں لیکن ملک کیلئے اچھے ہوں، اس کا اثر باقی تین سالوں پر پازیٹیو جاتا ہے۔
 

Sirphira

Minister (2k+ posts)
حکومت کو پانچ سال پورے کرنے اور اگلا الیکشن جیتنے کی فکر ہے۔ عوام کی کوئی فکر نہیں
 

msaeed89

Minister (2k+ posts)
Agar app nay hakumat daikhni hay aur un kay minsters daikhnay hay jo TV par aye aur bayan day.

Tu foran Imran khan say aik press conference karwadoo, app ko sari hakuamt har channel par nazar ayegi..

Har minster aur MNA app ko washigaf ilfaz may batayega kay Imran khan nay kaisay yeh mulk tabah kiyaaa.

Par agar app yeh soch rahay hay kay hakumat RAW kay agent pakday janay par koi bayan daygi..

Ya Islamabad may biathay janonioo kay khilaf koi MNA ya minster bolay ga tu ap bohat galti par hay..

Qadri yaa Lahore blast par koi MNA ya Punjab hakumat ka ihalkar kuch bolay gaa tu aisa nahi.

Yeh hakumat pakistanio kay liyay nahi balkayyy sirf aur sirf apnay liyaaa bolay gi,

aur apnay liyayy yeh sirf IK kay khilaf boltay hay..
 
Last edited:

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت اپنی جگہ موجود ہے لیکن آج اگر حکومت طاقت کا استعمال کر دیں ، تو سارے سیاسی اور میڈیا بلونگڑے باہر نکل آئے اور کہیں کہ وہ تو پر امن احتجاج کر رہے تھے پارلیمنٹ کے سامنے ، یہ کیسی جمہوریت ہے ، نواز شریف تو ڈکٹیٹر ہے یہ اور وہ

اس طرح کے مذہبی موب پر طاقت کا استعمال کوئی دانشمندی نہیں ، ایک کو پھانسی لگا دی تو اتنا ہنگامہ کھڑا ہوا ، دو تین بندے مار دیئے گئے تو آسمان سر پر اٹھا لیں گے

جتنے مولوی ادھر بیٹھیں رہے گے اتنے ہی ایکسپوز ہوں گے ، قادری اور نیازی کی مثال ہمارے سامنے ہے
 

khandimagi

Minister (2k+ posts)
محاصرہ جاری ہے
چلو چلو نمائش چورنگی چلو
حکومت کہاں ہے ؟
.................................................................

مختصر .... مختصر
حکومت کا تو پتہ نہیں،سرکار
فرنٹ مین، لاہور، دبئی،اور لندن میں ہیں
اور
منصوبہ ساز،واشنگٹن،دلی،ریاض،تہران، اور بیجنگ میں
حکم؟؟ کوئی خدمت؟
animated-question-mark.gif


 

MashraQi Larka

Minister (2k+ posts)
میڈیا و سوشل میڈیا پر میٹھے میٹھے بھائیوں کے کرتوت اور انکے منہ سے پھول جھڑتے تو دیکھا ہی ہوگا۔ نیازی کی طرح یہ بھی اپنی موت آپ مریں گے۔
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
Where is the Gov and it's writ??
Well they are busy looting us .... busy distributing 1 billion per MNA and making plans to swindle more and more ...

Jahalat ... this is why education is more important than Metros ... your Jahil people will burn the Metros in no time ... Jahalat mixed with religious zeal is so dangerous ....

PML-N wake up !!! Is this what your two thirds mandate is all about ....!!! Where is the experienced team .... Naseebo League ... grow a pair and deal with your self created monsters ....
Can you only beat up poor bakery boy and kill women in Model town ....

You are doing nothing in order to bait the army to come and clean your mess !!! while you sell PIA to Mansha ...
 

SSR_31952

Senator (1k+ posts)
تاری صاحب، آپ نے مختصر مختصر کے آخری دو جملوں میں ساری اور اصل بات تو کر دی۔ اب باقی کچھ نہیں کہنے کو۔
 

Porus

MPA (400+ posts)
اگر تبدیلی والا دھرنا "جمہوری حق" تھا، تو اب مولویوں سے یہ حق کیوں چھینا جائے؟ ١٢٦ دن دھرنا ٹرانسمیشن برداشت کی، ان مولویوں کو ٢٦ دن تو برداشت کر لیجئے
 

pablo

Banned
عمرانی ,,,,سرکس جائز
اور مولوی,,,, سرکس نا جائز
یا منافقت ,,, تیرا ای آسرا ای
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
سرہانے میر کے آہستہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے






[hilar]پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
:biggthumpup:اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی


(huh)میر تقی میر


_____________________________________



موبائل بند ، میٹرو بند ، مارکیٹس میں ہو ہا ، ہو کا ، بلیو ایریا پراسرار و پراسرار ، شاہراہ دستور ؟ موقع موقع


:dunno:ادھر ہنگامہ مچا ہے ، اور آپ کو اٹھکیلیاں سوجھی ہیں (cry)، آئ ایم مچ (مہا) سیریس ، ہم ہیں سیریس ، وہ ہیں جولی (bigsmile)، یا الہی یہ خبرنامہ کیا ہے
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
محاصرہ جاری ہے
چلو چلو نمائش چورنگی چلو
حکومت کہاں ہے ؟
.................................................................

مختصر .... مختصر
حکومت کا تو پتہ نہیں،سرکار
فرنٹ مین، لاہور، دبئی،اور لندن میں ہیں
اور
منصوبہ ساز،واشنگٹن،دلی،ریاض،تہران، اور بیجنگ میں
حکم؟؟ کوئی خدمت؟
animated-question-mark.gif




images


:lol:اب نہیں پوچھتا ، حکومت کہاں ہے
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
اگر تبدیلی والا دھرنا "جمہوری حق" تھا، تو اب مولویوں سے یہ حق کیوں چھینا جائے؟ ١٢٦ دن دھرنا ٹرانسمیشن برداشت کی، ان مولویوں کو ٢٦ دن تو برداشت کر لیجئے



(bigsmile)دھرنا جاری کردیا جاے ، لیکن سرکار ؟ سہیلی ٹائپ سرکار ؟ موبائل سگنلز بحال کر دیں ، میٹرو کھول دیں ، اور شہر میں خوف و ہراس ذرا "ڈاون" کردیں ، پلیز
 

Nadir Bashir

Minister (2k+ posts)
شراب کے اڈوں سے ماہانہ اکٹھا کرنا ہے ؟ کچی آبادیوں میں گینگز کو وارداتوں کو استعمال کرنا ہے ، دارلحکومت میں شراب کی سپلائی کو مسلسل رکھنا ہے ؟ ناکوں پر صدقہ خیرات اور تبرک و شرینی جمع کرنی ہے ؟


Yeh Sab kuch karna hai,..............................Jo karna hai lar lo...............aida to paty khan
 
Last edited:

khandimagi

Minister (2k+ posts)
سرہانے میر کے آہستہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے

سو گیا،پر نیم باز آنکھوں میں
ساری مستی شراب جیسی ہے
سارے برتن کچن میں ہیں خالی
پھیلی خوشبو کباب جیسی ہے
اس پہ بھی چپ رہیں خان جی
بات یہ تو عذاب جیسی ہے

 

Sirphira

Minister (2k+ posts)
عمرانی ,,,,سرکس جائز
اور مولوی,,,, سرکس نا جائز
یا منافقت ,,, تیرا ای آسرا ای

شوبازے کا مینار پاکستان پر پنکھوں والا احتجاج ، لوگوں کو سر پر گولیاں مارنا، 250 بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنا ، عورتوں کے ساتھ گینگ ریپ کرنا، جعلی پولیس مقابلے کرکے بے گناہوں کو مارنا شریف برادران کے چمپو چماٹوں کو شریعت رائیونڈ کی رو سے جائز ہے