
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سردیوں میں گیس بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ گیس کا بحران حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک میں گیس کی عدم دستیابی اور بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران نیازی صاحب کیا اچھے دن لائے ہیں سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459900488539951110
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صرف تین وقت گیس کی فراہمی کا اعلان حکومت کی بے حسی اور نالائقی ہے، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے، نہانے کے لیے گرم پانی کو پہلے ہی موجودہ حکومت عیاشی قرار دے چکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459900494365831168
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی سے صنعتوں کا پہیہ رُک جائے گا، جس کی وجہ سے ملک میں پہلے سے موجود تاریخی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1459900499931586560
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائم کردہ انفرا اسٹرکچر سے گیس کے 14 کارگوز لائے جاسکتے ہیں، ملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف دس کارگوز منگوا رہی ہے جبکہ اس انفرا اسٹرکچر سے مزید کارگو آسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14shabazgas.jpg