کچھ دن قبل انٹرنیٹ پر پرانی گاڑیوں کے اشتہارات دیکھ کر ایک گاڑی پسند کی اور اپنے ایک تجربہ کار دوست شیدے کے ہمراہ گاڑی کا معائنہ کرنے گیا۔ ای میل میں پتہ دیکھ کر جب مطلوبہ جگہ پہنچے تو گاڑی گھر سے باہر سڑک پر ہی کھڑی تھی۔ شیدے نے گھوم پھر کر چاروں طرف سے ایک نگاہ ڈالی اور اپنی ٹھوڈی کھجاتے ہوئے بولا کہ مرد تو اپنی گاڑیوں کا بڑا خیال رکھتے ہیں، یہ گاڑی کسی خاتونِ خانہ خراب کی لگتی ہے۔

دستک دی تو جانگیے میں ملبوس تین چار سالہ بچے نے دروازہ کھولا اور ہم پر تجسّس بھری نظر ڈال کر اپنی ماں کو پکارتا ہوا گھر کے اندر ہو لیا۔ شیدے کا اندازہ سو فیصد درست تھا۔ کچھ لمحے میں ایک پینتیس چھتیس سالہ خاتون نے جو اپنے حلیے سے پاکستانی لگتی تھی، اپنے دس گیارہ سالہ بیٹے کے ہاتھ چابی بھجوائی اور باقی دو بچوں کے ہمراہ بیٹھک کی کھڑکی سے ہمیں گاڑی کا معائنہ کرتے دیکھنے لگی۔

ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہوتے ہی شیدے کے منہ سے "یا اللّہ خیر" کے الفاظ سن کر استفسار کیا تو معلوم ہوا کہ گاڑی پارکنگ بریک کے بغیر ہی پارک کر رکھی تھی۔ سیدھے ہاتھ کا آئینہ عقبی منظر دکھانے کے بجائے ڈرائیور کا چہرہ دکھانے کے لیے ترتیب دے رکھا تھا اور الٹے ہاتھ کے آئینے پر کسی کارٹون کردار کا سٹیکر چسپاں ہونے سے عقبی جائزہ لینا نا ممکن تھا۔ گاڑی کے فرش پر بسکٹ اور چاکلیٹ کے ٹکڑے بکھرے ہوئے پائے گئے اور ڈیش بورڈ پر رنگین پنسلوں سے کسی بچے کی فنکاری کے جوہر بھی دیکھنے کو ملے۔

انجن کے معائنے سے معلوم ہوا کہ گاڑی میں تیل اور پانی دونوں کی سطح مطلوبہ حد سے کافی کم تھی اور تیل کی حالت بتاتی تھی کہ اسے کئی مہینے پہلے تبدیل ہو جانا چاہئے تھا۔ صرف تین سال پرانی ہونے کے باوجود اسکی حالت دس سال پرانی گاڑیوں جیسی تھی۔

خاتون سے گاڑی کی قیمت، سروس ہسٹری اور رجسٹریشن وغیرہ کے بارے میں دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے گاڑی کی مالکن ہوتے ہوئے بھی ان معاملات کا نہ تو زیادہ علم ہے اور نہ ہی ان باتوں میں دلچسپی۔ تاہم ہمیں گاڑی کی رجسٹریشن دستاویزات دکھانے کے لیے جب پانچ دس منٹ تک مختلف درازوں کو کھنگالتی رہی تو معذرت خواہانہ لہجے میں بولی کہ دراصل اسے پتہ ہی نہیں کہ رجسٹریشن دستاویزات دیکھنے میں کیسی لگتی ہیں، ممکن ہے ان درازوں میں ہی کہیں موجود ہوں لیکن وہ انہیں پہچاننے سے قاصر ہے۔ ہمارے سوالوں کے جواب پوچھنے کے لیے محترمہ نے شوہر سے فون پر بات کرنا چاہی لیکن کال ریسیو نہ ہو سکی تو کچھ دیر کے بعد ہم نے معذرت کر کے واپسی کی راہ لی۔

واپسی کے سفر کے دوران شیدے نے جو آدھ گھنٹے کا لیکچر دیا اس کا خلاصہ یہ تھا کہ ہم پردیس میں آباد ہونے والے اکثر دیسی لوگ اپنی خواتین کو امورِ خانہ داری میں تو ماہر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن گھر سے باہر کے ان معاملات میں ان کی راہنمائی نہیں کرتے جن سے پردیس کی زندگی میں ان کا واسطہ پڑتا ہے۔ نتیجے کے طور پر ہماری اکثر خواتین بیرونِ خانہ پیش آنے والے معاملات کا خانہ خراب کرتی ہیں اور بظاہر انتہائی سادہ معاملات کو اپنے لیے پیچیدہ اور مشکل بنا لیتی ہیں۔

یہاں اس بات کا خیال رہے کہ ان خواتین کی اکثریت کا تعلق ان گھریلو خواتین سے ہے جو اپنے آبائی ممالک میں ہی تعلیم حاصل کرتی ہیں اور بعد ازاں اپنے خاندان کے ہمراہ پردیس منتقل ہو جاتی ہیں۔ پردیس کی زندگی میں بینکوں، انشورنس کمپنیوں، محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ ٹیکس سمیت روز مرہ زندگی کے دوران ان کا بہت سے ایسے اداروں سے واسطہ پڑتا ہے جن سے معاملات طے کرنے کا انہیں پہلے سے تجربہ نہیں ہوتا اور بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ یہ سب سیکھتے ہوئے انہیں ایک مدت درکار ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں وہ گھریلو خواتین جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرتی ہیں یا بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں سے پہلے ہی پردیس کی زندگی اختیار کر لیتی ہیں، بہت جلد یہ سب کچھ سیکھ کر پُر اعتماد زندگی گزارنا شروع کر دیتی ہیں۔

شیدے کے مطابق خواتینِ خانہ کے خواتینِ خانہ خراب ہونے میں اصل قصوروار ان کے شوہر ہیں جو بہتر معاشی مستقبل کی غرض سے اپنی خواتین کو بیرون ملک تو لے آتے ہیں لیکن یہاں کی زندگی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہ تو ان کی مناسب راہنمائی کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں یہ سب سیکھنے کے لیے وقت دیتے ہیں۔ شیدے کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی خواتین کو مناسب وقت دیا جائے اور زندگی کے ہر مرحلے پر ان کی مشکلات کو حل کر کے آسانی اور آسائش کا عادی بنانے کے بجائے ان کی اس انداز سے راہنمائی کی جائے کہ وہ اپنی مشکلات خود حل کرنے کے قابل ہو سکیں۔

سائیں کالوجسٹ

Last edited by a moderator:
ایڈمن کو مطلع کیا ہے۔ نہ جانے اس سائٹ کے کمپائلر کا مسئلہ ہے یا میری طرف سے کوئی خانہ خراب ہوا ہے۔ بظاہر تحریر کی تمام سپیسز ختم ہو گئی ہیں۔
 
dohbaba

Politcal Worker (100+ posts)
بات تو درست ہے مگر ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Annie

Moderator
ایڈمن کو مطلع کیا ہے۔ نہ جانے اس سائٹ کے کمپائلر کا مسئلہ ہے یا میری طرف سے کوئی خانہ خراب ہوا ہے۔ بظاہر تحریر کی تمام سپیسز ختم ہو گئی ہیں۔

سائیں کالو جسٹ صاحب فورم پر خوش آمدید
امید ہے آہستہ آہستہ آپ یہاں اڈجسٹ ہو جائیں گے آپ جمیل نوری فونٹ ڈاون لوڈ کرلیں تو تحریر خوبصورت لگے گی
ویسے یہ آرٹیکل گاڑی خریدنے سے زیادہ شیدے کی پروموشن کا لگتا ہے کیونکے ساری فکر انگیزی اور نصیحتیں تو شیدے کیطرف سے ہی لکھی گئی ہیں
(bigsmile)

باقی فکر ناٹ ہر تھریڈ کی نوک پلک سنوار کر اسکو درست کرنا یہاں کی منجمنٹ ٹیم کا کام ہے
 
PAINDO

Siasat.pk - Blogger

​باقی سب تو ٹھیک ہے "ناداں"کو کہیں سے ڈھونڈ کر لائیں پلیز
 
Annie

Moderator
​باقی سب تو ٹھیک ہے "ناداں"کو کہیں سے ڈھونڈ کر لائیں پلیز

کیسے ہیں پینڈو جی ؟
بس اب ہر کوئی اپنے اپنے حال میں بزی ہے اب کس کس کو ڈھونڈھ کر لائیں
 
PAINDO

Siasat.pk - Blogger

کیسے ہیں پینڈو جی ؟
بس اب ہر کوئی اپنے اپنے حال میں بزی ہے اب کس کس کو ڈھونڈھ کر لائیں

اللہ کا شکر ہے ،سنا تھا جب عقل پختہ ہو جاتی ہے تو انسان کم بولنے لگتا ہے شائد اسی لئے لوگ کم کم ہی بولتے نظر آ رہے ہیں ایک ہی بندے کہا ہے ،کس کس کو ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈ لے گی ،آپ بس اسے ڈھونڈ لاو اور ہاں ایسا نا ہو کہ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے آپ خود کہیں کھو جاو
 
macbeth

Minister (2k+ posts)

کیسے ہیں پینڈو جی ؟
بس اب ہر کوئی اپنے اپنے حال میں بزی ہے اب کس کس کو ڈھونڈھ کر لائیں

ز حالِ مسکین مکن تغافل بحال ھجران بے چارہ دل ہے۔۔
سنائی دیتی ہے جس کی دھڑکن تمہارا دل ہے، یا ہمارا دل ہے۔۔۔​
 
Annie

Moderator
اللہ کا شکر ہے ،سنا تھا جب عقل پختہ ہو جاتی ہے تو انسان کم بولنے لگتا ہے شائد اسی لئے لوگ کم کم ہی بولتے نظر آ رہے ہیں ایک ہی بندے کہا ہے ،کس کس کو ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈ لے گی ،آپ بس اسے ڈھونڈ لاو اور ہاں ایسا نا ہو کہ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے آپ خود کہیں کھو جاو

میں تو زیادہ ٹویٹر پر ہوتی ہوں اب
اور باقی لوگ بھی ادھر ادھر ہو جاتے ہیں میرا خیال ہے عمر کی بات نہیں لوگ اپنے کاموں میں بزی ہیں اسلئے کم بولتے ہیں

کسی اور دوست نے بھی مجھے کہا تھا تو میں نے انکو بولا تھا لیکن وہ نہیں آئیں
ان سے پوچھ کر انکا ای میل آپکو دے دوں گی آپ خود بات کر لیجئے گا
 
Annie

Moderator
ز حالِ مسکین مکن تغافل بحال ھجران بے چارہ دل ہے۔۔
سنائی دیتی ہے جس کی دھڑکن تمہارا دل ہے، یا ہمارا دل ہے۔۔۔​

ارے واہ پینڈو جی کے بعد ایک اور دوست جی جلوہ گر ہوۓ ، آہ اب تو اکثر دوست ارد گرد سے گزر جاتے ہیں جیسے جانتے ہی نہیں
کیا حال ہے ؟ کیسے ہیں ؟ ہیر کے بھائیوں سے کتنی کٹ کھائی ہے جو ہمیں آپ بھول ہی گۓ
یہ فارسی میں کیا لکھا ہے اپنے کو تو سمجھ نہیں آئ

خیر یہ جو دل کی دھڑکن سنائی دیتی ہے یہ بجلی کا بل دیکھ کر اونچی ہو گئی ہے اب اور کیا بیان کریں
 
PAINDO

Siasat.pk - Blogger
ز حالِ مسکین مکن تغافل بحال ھجران بے چارہ دل ہے۔۔
سنائی دیتی ہے جس کی دھڑکن تمہارا دل ہے، یا ہمارا دل ہے۔۔۔​

پہلا مصرع اتنا مشکل پینڈو کا بیچارہ دل ہے
 
PAINDO

Siasat.pk - Blogger

ارے واہ پینڈو جی کے بعد ایک اور دوست جی جلوہ گر ہوۓ ، آہ اب تو اکثر دوست ارد گرد سے گزر جاتے ہیں جیسے جانتے ہی نہیں
کیا حال ہے ؟ کیسے ہیں ؟ ہیر کے بھائیوں سے کتنی کٹ کھائی ہے جو ہمیں آپ بھول ہی گۓ
یہ فارسی میں کیا لکھا ہے اپنے کو تو سمجھ نہیں آئ

خیر یہ جو دل کی دھڑکن سنائی دیتی ہے یہ بجلی کا بل دیکھ کر اونچی ہو گئی ہے اب اور کیا بیان کریں

[FONT=&quot]جی اچھی بات پوچھ کر بتایے گا ضرور[/FONT]

[FONT=&quot]باقی باتیں تو ہوتی رہیں گی آپ نادان نام کی برکتیں دیکھیں کیسے تھریڈ پر رونقیں بحال ہو رہی ہیں [/FONT]
 
macbeth

Minister (2k+ posts)

ارے واہ پینڈو جی کے بعد ایک اور دوست جی جلوہ گر ہوۓ ، آہ اب تو اکثر دوست ارد گرد سے گزر جاتے ہیں جیسے جانتے ہی نہیں
کیا حال ہے ؟ کیسے ہیں ؟ ہیر کے بھائیوں سے کتنی کٹ کھائی ہے جو ہمیں آپ بھول ہی گۓ
یہ فارسی میں کیا لکھا ہے اپنے کو تو سمجھ نہیں آئ

خیر یہ جو دل کی دھڑکن سنائی دیتی ہے یہ بجلی کا بل دیکھ کر اونچی ہو گئی ہے اب اور کیا بیان کریں

پروانے تو شمع کے اردگرد جلنے مرنے، آہیں بھرنے کیلئےاتاولے رہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے انکی دھڑکنوں کی ٹوئیٹس کا اظہار ادھورا رہ جاتا ہے۔۔دسمبر کی آمد ہے سو دل کی دھڑکنیں بھی چارج ہونے لگی ہیں۔۔ آپ سنائیں؟اس دفعہ ہالووین پارٹی کا ارینج ہے یا جنات کو مجبورا رائیونڈ میں اجلاس کرنا پڑے گا؟
 
macbeth

Minister (2k+ posts)

پہلا مصرع اتنا مشکل پینڈو کا بیچارہ دل ہے

وہ مَجھ کی خواہش میں اتنے مچلے۔۔
کہ شام رنگین ہو گئی ہے۔۔
ذرا ذرا سی ناداں طبیعت۔۔
ذرا سی گھمبیر ہو گئی ہے۔۔
 
Annie

Moderator
پروانے تو شمع کے اردگرد جلنے مرنے، آہیں بھرنے کیلئےاتاولے رہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے انکی دھڑکنوں کی ٹوئیٹس کا اظہار ادھورا رہ جاتا ہے۔۔دسمبر کی آمد ہے سو دل کی دھڑکنیں بھی چارج ہونے لگی ہیں۔۔ آپ سنائیں؟اس دفعہ ہالووین پارٹی کا ارینج ہے یا جنات کو مجبورا رائیونڈ میں اجلاس کرنا پڑے گا؟

میں ٹویٹر پر خان صاحب اور دوسرے سیاستدانوں کو ڈائریکٹ ٹویٹ میں لگی رہتی ہوں اسلئے اب فورم پر زیادہ ایکٹیو نہیں ہیلو وین بھی چپ چاپ ہی ہے اب جنات تھریڈ پر آنے کبجاۓ کہتے ہیں ہم بزی ہیں
 
ranaji

President (40k+ posts)
ویسے کیپشن پڑھ کر فراری مریم بٹ قطری والی کا نام ذہن میں آتا ہے اس جاہل اور غلیظ عورت نے بھی اپنی مکروہ اور گھٹیا سازشوں سے نون لیگ اور اپنے باپ کا خانہ خراب کر دیا ہے
 
macbeth

Minister (2k+ posts)

میں ٹویٹر پر خان صاحب اور دوسرے سیاستدانوں کو ڈائریکٹ ٹویٹ میں لگی رہتی ہوں اسلئے اب فورم پر زیادہ ایکٹیو نہیں ہیلو وین بھی چپ چاپ ہی ہے اب جنات تھریڈ پر آنے کبجاۓ کہتے ہیں ہم بزی ہیں

یہ تو بہت بہتر ایکٹویٹی ہے کہ آپ سیاستدانوں تک عوامی بیانئیے کو موثر انداز میں پیش کر رہی ہیں( بس ذرا نعیم الحق کو ڈائریکٹ ٹویٹ کرنے سے احتیاط کیجئے گا)۔۔۔

آجکل جنات ذرا سکتے کے عالم میں ہیں، جب سے میک اپ کے بغیر شاہی چڑیل کا دیدار ہوا ہے انکا دل بھی اُچاٹ سا ہو گیا ہے۔۔