خاتون پر تھوکھنے کا معاملہ،لندن میں نواز شریف کے گارڈ پر فرد جرم عائد

11nawaguarsdjjhsjhdj.png

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن کے لندن میں سابق محافظ فرید نیموچی کے خلاف عدالت نے ایک خاتون کے اوپر توکھنے کی فردجرم عائد کر دی ہے۔

لندن کی کرائون پراسیکیوشن کی طرف سے جیو نیوز کو خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون کی شکایت پر نوازشریف کے سابق محافظ پر کامن اسالٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں فرید نیموچی آج پیش ہوئے تاہم الزام عائد کرنے والی خاتون موجود نہیں تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1703082427059470771
نوازشریف کے سابق محافظ کے وکیل معین خان نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ان کے موکل پر آج فردجرم عائد کی گئی ہے، ہم عدالت میں یہ ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ عدالت کو یہ باور کروائیں گے کہ فرید نیموچی ایک ایسی شخصیت کی حفاظت پر مامور تھا جس کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔

عدالت نے آج باقاعدہ مارشل آرٹ ایکسپرٹ فرید نیموچی کو چارجز پڑھ کر سنائے جن پر انہوں نے ویسٹ منسٹر کورٹ میں خود کو بےقصور قرار دیتے ہوئے اپنے اوپر عائد الزام کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام چارج کرنا ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں وہ ملزم گناہگار ہے، عدالت میں ثابت کریں گے کہ ہمارے موکل نے کوئی قانون نہیں توڑا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر 2023ء میں پنزائی چیمہ نامی ایک خاتون پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے محافظ فرید نیموچی نے تھوک دیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھی۔ پنزائی چیمہ نے کامن اسالٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں فرید نیموچی کے خلاف ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر آج انہیں برطانوی کرائم پراسیکیوشن سروس نے ایکٹ آف سپٹنگ پر چارج کیا۔

https://twitter.com/x/status/1780594898539872503
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Geo news ki gandi tehreer paroo. Police mulzim ko charge kar sakti hai iss ka matlab yeh nahin ke woh gunehgaar hai 😆 Gutter news Geo woh London hai wahan mazboot cases he adalat jaatey hain.
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
ganda soor nawaz jab london me ta to os ka os waqt kisi ne kiya bigar liya ta.. local/ international establishment sab aik page par hai