خواجہ سراؤں کا تھانے پر دھاوا،مبینہ طور پرکانسٹیبل کے کپڑے پھاڑ دیے

khawajasarabyauwatstj.png

اسلام آباد میں خواجہ سراؤں نے ساتھیوں کی گرفتاری پرشالیمار تھانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر پولیس کانسٹیبل کے کپڑے پھاڑ دیئے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی پولیس ٹیم کو 9 بھکاری خواجہ سراؤں کو گرفتار کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس پارٹی جیسے ہی خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے تھانے پہنچی خواجہ سراؤں کے 13ساتھیوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔

https://twitter.com/x/status/1783861048535326775
پولیس کے مطابق اے سی شالیمار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایف ٹین مرکز سے 9 خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا،تھانے پہنچتے ہی ان کے 13 ساتھی بھی تھانے آدھمکے۔

https://twitter.com/x/status/1783826293127307644
پولیس حکام کے مطابق خواجہ سراؤں نے تھانے پر حملہ کرتے ہوئےگیٹ اکھاڑنے کی کوشش کی اور تھانے کے سامنےوالی روڈ کو بلاک کرنے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت پر خواجہ سراؤں نے ان ایک کانسٹیبل کے کپڑے پھاڑے اور اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔

پولیس نے دھاوا بولنے والے 13 خواجہ سراؤں کو بھی گرفتار کرکے 22 گرفتار خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔