
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ پر کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، وہ 13 سال سے کسی جماعت یا سیاسی رہنما سے بات چیت کو تیار ہی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وفاق ہو یا پنجاب، کوئی بنیادی فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا، نواز شریف نے پارٹی کو مقبول اور عوامی جماعت بنایا، وہ کسی سے نہیں روٹھے ، مکمل فعال اورمتحرک ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1795145333145534865
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد نواز شریف نے ہی پارٹی کو عوامی اور مقبول ترین بنایا، نواز شریف کے بیانات کی کمی آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی, نواز شریف کے بعد شہباز شریف اہم ترین رہنما ہیں، وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مصروف ہیں، نئے پارٹی صدر کا انتخاب صاف و شفاف ہوگا، ہم پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے آج بھی ڈیل کی آفرز موجود ہیں,بانی پی ٹی آئی ڈیل کر کے 10 دن میں باہر آ سکتے تھے، ان کے لیے آج بھی ڈیل کی آفرز موجود ہیں,بانی پی ٹی آئی کے پاس پہلے 10 دن میں آفر تھی جب وہ اٹک جیل میں تھے، لیکن وہ کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے اسی لیے جیل میں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2rananshankahamujjeeb.png