
لاہور سبزہ زار میں دوکاندار نے مبینہ طور دوکان میں چوری کرنے پر 9 سالہ بچے کو برہنہ کیا اور منہ کالا کردیا اور اسکے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔۔
یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سبزہ زار کی حدود میں پیش آیا جہاں دکان کے مالک نے بچے پر تشدد کرتے ہوئے منہ کالا بھی کردیا،
https://twitter.com/x/status/1808382085440168157
لاہور میں 9 سالہ بچے پر چوری کا الزام لگا کر دکاندار آپے سے باہر ہوگیا۔ بچے پر تشدد کرڈالا، سربازار منہ کالا کیا اور برہنہ کرکو دکان کے سامنے کھڑا کردیا۔
دکان مالک یوسف نے بچے کو بھرے بازار میں برہنہ کرکو کھڑا کردیا،معصوم بچہ روتا ،بلکتا رہا ، قریب گزرنے والے شہریوں کو بھی رحم نہ آہا۔
پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ بچے کو اس کے والد کے حوالے کردیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dunkan1h1h13.jpg