رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی: اے ڈی بی کی رپورٹ

shhebaz-sharif-pakistan-acc-adb.jpg


پاکستان سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں مہنگائی کی شرح بے قابو رہی، پاکستان میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کی گئی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں کہا توقع ہے 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہوگی، رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، 9 ماہ کے نئے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے پر ثابت قدمی سے عمل کرنا ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1681569823753641985
پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان معاہدے کی تفصیلات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت 3 ارب ڈالر ملیں گے، ملکی معیشت کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے، پاکستان کو نئےمالی سال کےدوران بھاری بیرونی مالی ضروریات کیلئے وسائل مہیا ہونگے، پاکستان کو 9 ماہ کےنئے پروگرام پرثابت قدمی سے عمل کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنا ہوگی، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ضروری ہے جبکہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے ہونا چاہیے۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی کے شعبے میں سبسڈی بتدریج کم کی جائے گے، اس کے علاوہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اخراجات کم کیے جائیں گے۔

عالمی ادارے کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو2.5 فیصد، اگلےسال 3.6 فیصد ہوجائےگی، اس سال مہنگائی 25.9 فیصد، اگلے سال کم ہوکر 11.4 فیصد پرآجائے گی، قرضوں کی شرح کا تخمینہ اس سال 70.9 فیصد، اگلے سال 68.5 فیصد ہے، اس مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.7 فیصد پر آجائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ مالی سال ٹیکس ریونیو11 ہزار 21 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے، اگلے مالی سال ٹیکس ریونیو 13 ہزار 93 ارب روپے تک جا سکتا ہے، مالی سال 2025-26 میں ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 14 ہزار 738 ارب تک جانے کا امکان ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Stupid Bajwa started it partnering with current DG ISI and corrupt politicians. 250 million people are directly or indirectly suffering from their traitor act.
 
Last edited: