*روح نکلنے کا وقت یعنی عالم نزع ...*

The_Choice

Senator (1k+ posts)
*روح نکلنے کا وقت یعنی عالم نزع ...*

یہ وہ سخت مرحلہ ہوتا ہے جب انسان ۔۔۔

اس جہاں سے ۔۔۔
اپنے پیاروں سے ۔۔۔
اپنی تعلیمی قابلیت سے ۔۔۔
اپنی تمام ذاتی صفات سے ۔۔۔

اپنی جمع شدہ دولت اور جائیداد سے ۔۔۔
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہاتھ جھاڑ کر ایک طویل سفر پر روانہ ہوتا ہے اور اپنے ساتھ صرف نیک و بد اعمال کا پشتارا لے چلتا ہے ۔۔۔

تو اس مرحلے کی کیفیات کو مرنے والا تو بیان کرنے کے قابل نہیں ہوتا ...

اس لیے اللہ تعالی بیان فرماتا ہے ۔۔۔

*"جب روح سارے بدن سے کھینچ کر ہنسلی کی ہڈی (Collarbone) میں آکر اٹک جائے گی ۔ اور لوگ کہیں گے کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ، کوئی دوا دارو کرنے والا ؟ حالانکہ مرنے والا تو سمجھ جاتا ہے کہ اب جدائی کا وقت آگیا ہے ۔ روح نکلنے کی شدت کے باعث اس کی پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ رہی ہوتی ہے ۔ یہی تو اپنے رب سے ملاقات کا وقت ہے"* (سورة القيامة - 26 - 30)

*"جب روح نکل کر گلے تک پہنچ جاتی ہے ۔ اور تم مرنے والے کو اپنی آنکھوں سے مرتا دیکھ رہے ہوتے ہو ۔ اس وقت ہم تم سے زیادہ اس کے نزدیک ہوتے ہیں ۔ مگر تم دیکھ نہیں سکتے ۔ اگر تم اپنے قول میں سچے ہو کہ تمہیں جزا و سزا کچھ نہیں ملنے والی تو تم اس کی روح کو پلٹا کیوں نہیں دیتے؟"* (سورة الواقعة ۔ 83 ۔ 87)

*"کاش تم دیکھ سکو کہ جب ظالم موت کی سختیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور فرشتے (عذاب کے لیے) اپنے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لاؤ نکالو اپنی جانیں"* (سورةالأنعام ۔ 93)

رحمۃ للعالمین ﷺ نے موت کے اس انتہائی ہولناک مرحلے سے نمٹنے کا نہایت آسان نسخہ بیان فرمایا ہے ۔۔۔
*"بے شک صدقہ خدا کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے"*
اور اللہ تعالی فرماتا ہے ۔۔۔

*"اور خیرات کرو اس مال میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے ۔ اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آئے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا ۔ اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو اللہ اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے ۔"*
(سورة المنافقون ۔ 11 ۔ 100)

-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ ۔

اور نصیحت کرتے رہو ۔ کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کو فائدہ دیتی ہے ۔
(سورة الذاريات - 555)

Last edited by a moderator:

sab_tamasha_hai

Minister (2k+ posts)
Jazak Allah brother for sharing this. I recently lost my father, and saw him leaving for eternal abode. He mashaAllah was very peaceful, and only thing I can take out is that he would constantly do sadka and khairat till his last time.

May Allah make this journey easy on all of us, and give us Kalima while leaving this world, and make us all successful in our final destination (ameen).
 
آمين يا رب العالمين
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کاش تم دیکھ سکو کہ جب ظالم موت کی سختیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور فرشتے (عذاب کے لیے) اپنے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لاؤ نکالو اپنی جانیں"* (سورةالأنعام ۔

ایک سوال ہے ...اس میں بریکٹ میں لکھے الفاظ کا اضافہ کیوں کیا گیا ..جب کہ سزا یا جزا کا عمل روز حشر میں ہو گا
 
[h=2]And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or says, "It has been inspired to me," while nothing has been inspired to him, and one who says, "I will reveal [something] like what Allah revealed." And if you could but see when the wrongdoers are in the overwhelming pangs of death while the angels extend their hands, [saying], "Discharge your souls! Today you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation for what you used to say against Allah other than the truth and [that] you were, toward His verses, being arrogant."[/h]
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or says, "It has been inspired to me," while nothing has been inspired to him, and one who says, "I will reveal [something] like what Allah revealed." And if you could but see when the wrongdoers are in the overwhelming pangs of death while the angels extend their hands, [saying], "Discharge your souls! Today you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation for what you used to say against Allah other than the truth and [that] you were, toward His verses, being arrogant."
میں سمجھی نہیں ..
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
کاش تم دیکھ سکو کہ جب ظالم موت کی سختیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور فرشتے (عذاب کے لیے) اپنے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لاؤ نکالو اپنی جانیں"* (سورةالأنعام ۔

ایک سوال ہے ...اس میں بریکٹ میں لکھے الفاظ کا اضافہ کیوں کیا گیا ..جب کہ سزا یا جزا کا عمل روز حشر میں ہو گا

بریکٹ میل لکھے گئے الفاظ امپلائیڈ ہیں کیونکہ پہلے لفظ ظالم آ چکا ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بریکٹ میل لکھے گئے الفاظ امپلائیڈ ہیں کیونکہ پہلے لفظ ظالم آ چکا ہے

یعنی آپ کہہ رہے ہیں کہ جزا اور سزا پہلے سے ہی شروع ہو چکی ہوتی ہے ..
تو پھر میدان حشر کیوں سجے گا
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
یعنی آپ کہہ رہے ہیں کہ جزا اور سزا پہلے سے ہی شروع ہو چکی ہوتی ہے ..
تو پھر میدان حشر کیوں سجے گا

جزا اور سزا کا عمل تو مسلسل ہے ، میدان حشر نا صرف اس کا نقطہ عروج ہے بلکہ انصاف کا دن بھی جب ظالموں کو ان کے ظلم کی تفصیل کا ثبوت دیا جاے گا
 
The_Choice

Senator (1k+ posts)
میں سمجھی نہیں ..

tE-B3ruDsvWTdKJri0ol09qcTdsccc9xDGlkuAmmZbQx_7omVspEVr9pG-jgS-cmanKUNASVVHnGJzX4EBiyUzyDdR21bPLb_gZWqMDjrG8svr7GG0KwxAeoWSD1Pa1gmuWTDkI7jfcv2Ib8kGU-5_G3NxODR61moTGJAcEjOJ-K66FaLagLcvJqp87_Au_CiQlM0VB-dB9onnCPdbrK9u0h9nTOkhzDPJ9qLoQW69aceQ0HevVRr6QXIX26yehQLT5xBOiD8I0bW1I2cF_jous1N41_v7Drp6aNPA9tBJgSSM1C5ijbM8ujsuctn5Oodt49YyLXPtwqVPokKllwJu5whxjsU_Z_yWpnJgnL6Yi-pKF8dYtKlIvfmR5y8L0x6eU7gV4-OvSQ11WMPJ2swY5_rzib5v7vgYuUwvmmslDisXzKRfILg8L5pXcY-8yRaXe6giZukkLWxwv91IvcSKOl7u1_4dzxL1C2LY2Hs47zHSrCcY-Otz-FRT6dGoEGSbZpeL4ne0HrOztcXfjC46WH-Vg4l1v0yto5is9Dfz4fJUCShRI77t3ZRnl1Ddp2HxZp7pbv19GaMuj63SOjMLnNKXo_M9vD-z8LjQ_TPQrwonpM6rtG=w402-h638-no
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
کاش تم دیکھ سکو کہ جب ظالم موت کی سختیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور فرشتے (عذاب کے لیے) اپنے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لاؤ نکالو اپنی جانیں"* (سورةالأنعام ۔

ایک سوال ہے ...اس میں بریکٹ میں لکھے الفاظ کا اضافہ کیوں کیا گیا ..جب کہ سزا یا جزا کا عمل روز حشر میں ہو گا

اگر آپ کا سوال عذاب قبر سے متلق ہے تو اس میں احادیث سے پتا چلتا ہے کے قبر میں بھی عذاب کا سلسلہ چلتا رہتا ہے
 
The_Choice

Senator (1k+ posts)
Your Body Will Speak!

"On a Day when their tongues, their hands and their feet will bear witness against them as to what they used to do" (The Noble Quran 24:24)