
روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں کے بعد فوجی اہلکاروں کو یوکرائن کی سرحد سے واپس فوجی اڈے بلا لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کی سرحد سے روسی فوجوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے، روسی فوج کے اہلکار یوکرائن کی سرحد سے واپس اپنے فوجی اڈوں میں لوٹنا شروع ہوگئے ہیں ۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں کے بعد فوجی اہلکاروں کو یوکرائن کی سرحد سے واپس فوجی اڈے بلا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا ہے کہ ہم اور ہمارے اتحادی روس کو مزید پیشقدمی سے روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہ فروری کا وسط ہے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ سفارت کاری مسلسل کام کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ یوکرائن پر ممکنہ حملے کے پیش نظر روس اور مغربی ممالک کے درمیان کافی تناؤ بڑھ گیا ہے اور نیٹو افواج بھی روسی سرحدوں کے قریب جمع ہوگئی تھی۔
یوکرائن تنازع کے سفارتی حل کیلئے فرانس اور جرمنی کے سربراہان نے روس اور یوکرائن کا دورہ بھی کیا تھا اور امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی روسی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرائن پر حملے کی صورت میں امریکا اور برطانیہ نے اقتصادی پابندیوں کا عندیہ بھی دیا تھا جس کے جواب میں روس نے مغربی ممالک کے بجائے چین کو ایل این جی کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9russiaukarainreturn.jpg