روس یوکرین تنازعہ: عالمی منڈیوں میں تیل و اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

3ukrainrussiaincreaseprice.jpg

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات نے دنیا بھر کی معاشی صورتحال پر بھی اثر انداز ہونا شروع کردیا ہے، اس ساری صورتحال کےباعث عالمی منڈیوں میں خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی سطح پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 102 ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔


دوسری جانب عالمی منڈیوں میں گندم کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مکئی بھی 4 فیصد مہنگی ہوگئی ہے، سونے کی قیمت بھی 27 ڈالر اضافے کے بعد 1ہزار914 فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔


دوسری جانب یوکرین میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد ایک بار پھر روسی حملے شروع ہوگئے ہیں، دھماکوں سے کیف اور خارکیف سمیت متعدد شہر گونجتے رہے۔

یوکرین کی فضائیہ بھی برابر کے حملے کرتے ہوئے ڈرون طیاروں کی مدد سے روسی فوج کو نشانہ بنارہی ہے جس سے جانی نقصان کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
 

Back
Top