ریٹیلر ٹیکس کے خلاف تاجر ڈٹ گئے، مریم نواز نے مفتاح سے بڑی درخواست کر دی

12maryammiftataxappeal.jpg

بجلی کے بلوں میں دوکانداروں کو اضافی ریٹیلر ٹیکس عائد کرنے پر تاجر تنظیموں اور سیاستدانوں نے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ بلوں میں جبری ٹیکس کسی بھی صورت جمع نہیں کروائیں گے۔

انجمن تاجران نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ 150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنےو الے کمرشل صارفین کو ٹیکس معاف کرکے وزیر خزانہ نے کوئی احسان نہیں کیا کیونکہ ان صارفین پر ویسے ہی ٹیکس معاف ہوتا ہے۔

انجمن تاجران نے حکومت سے جبری ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈ کی تمام کمپنیاں یہ ٹیکس نکال کر صارفین کو نئے بل بھیجیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی اپنی جماعت کے وزیر خزانہ کے اس فیصلے کی مخالفت کی اوراپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مفتاح بھائی بجلی کے بلوں پر ٹیکس واپس لیں ،تاجر برداری پریشان ہے اور شکوہ کررہی ہے،امید ہے آپ اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1553764662486872065
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے انجمن تاجران کے مطالبات کی حمایت کی اور کہا کہاس وقت کمرشل صارف ہو یا گھریلو سب
بجلی کے بل دیکھ کے حکومت کو بددعائیں دینے میں مصروف ہیں. مہنگائی میں غیر انسانی اضافہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1553748297587859457
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
بہت زیادتی ھے ۳۱ یونٹ صرف اور اتنا زیادہ بل ، امیروں پر ٹیکس لگاو جن کے پاس پیسہ ھے، وہ غریب جو ۸۰۰ کی بجلی چلاتا ھے وہ ۵۰۰۰ کا بل کیوں دے۔
اندھے ھو زلیلوں بجلی کا ایک ریٹ رکھو اور ٹیکسز ختم کرو بجلی بلوں سے۔

بجلی سب کو ۱۰ روپے فی یونٹ کو دی جاے سیلاب آرھے ھیں لوگ مر رھے ھیں پانی ھی پانی ھے ان بیغیرتوں سے بجلی نھیں بنتی۔۔۔۔۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Abhi yow party shuru hoi hai.
Imran had been telling all along..... wait for June/July's electricity bills then you would know what mehangai is. And now the people has started knowing it.