
ریپ سے متعلق ’انتہائی نامناسب اور گھٹیا بیان دینے پر نبیل گبول کو شدید تنقید کا سامنا
پی پی رہنما نبیل گبول نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ اگر آپ ریپ یعنی بلاتکار کو برداشت کرسکتے ہیں تو اس کو انجوائے کریں۔
اس پر ہوسٹ نے ٹوکتے ہوئے نبیل گبول سےکہا کہ ایسی کوئی کہاوت نہیں۔ جس پر نبیل گبول نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں ، ایسی کہاوت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1642580336000237572
فاطمہ بھٹو نے نبیل گبول کی اس ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سراسر غلاظت۔ نبیل گبول نے سندھ حکومت کی مجرمانہ ذہنیت کو بے نقاب کر دیا۔ اس نے لیاری کے لیے کچھ نہیں کیا، ان لوگوں کے لیے جن کی وہ نمائندگی کرتا ہے، اور اس طرح کے تشدد کی بات کرتے ہوئے ہنستا ہے۔ ہولناک
https://twitter.com/x/status/1642777752091721728
آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے نبیل گبول کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی (قابل نفرت) بیان بازی صرف ان کی ذات سے تعلق رکھتی ہے اور یہ کسی طرح بھی ہماری پارٹی کی ترجمانی نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ پہلے سے کافی حد تک واضح نہیں تھا تو میں واضح کردوں کہ ہم خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے کھڑے ہیں۔ عورت سے نفرت کی ہمارے مذہب اور جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔"۔۔
https://twitter.com/x/status/1642771831177265152
صحافی وسعت اللہ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی ریپ کا مذاق مشرف نے بھی اڑایا تھا جیسا اب نبیل گبول اڑارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1642981196811620352
دوسری جانب نامناسب الفاظ پر نبیل گبول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا اور پیپلزپارٹی نے نبیل گبول سے3 دن کے اندر وضاحت مانگ لی
https://twitter.com/x/status/1642976990452957184
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nabilgaaa.jpg