زرداری ریفرنسز میں ریکارڈ غائب ہونے کا زمہ دار کون ہے؟ارشاد بھٹی برس پڑے

1bhatizarnab.jpg

تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ غائب کے انکشاف پر تبصرہ کیا، انہوں نے کہا کہ نیب سات سال سے کیس چلا رہی ہے، جب ریکارڈ ہی نہیں تو کیس ہی ختم کردیا جائے،اپیل ہی ختم کردو،درخواست دے کر سائیڈ پر ہو جاؤ۔

جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ کب کیس ہوا یہ رہنے دیں،زرداری صاحب پہلے کیسے بری ہوئے، یہ رہنے دیں،دوہزار چودہ میں زرداری صاحب کی بریت کیخلاف اپیل ہوئی، پہلے لاہور ہائیکورٹ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سات سال سے اپیل پڑی انڈے بچے دیتی رہی آج اس سے مٹی جھاڑی گئی، نیب کو بے شک بند کردیا جائے لیکن ملک لوٹ کر کھانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔


ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب کے پاس ریکارڈ ہی نہیں رہا تو آصف زرداری کیخلاف کیس ختم کردے،مبینہ طور پر یہ ریکارڈ غائب کروایا گیا تھا ، عدالت انکوائری کرے کہ ریکارڈ کیسے اور کس نے غائب کروایا،ایسا کیوں ہوتا کہ اصل ریکارڈ ہوتا ہی نہیں، یاتو جل جاتا یا کھو جاتا،آصف زرداری ریفرنسز میں ریکارڈ غائب ہونے کی ذمہ داری نیب پر بنتی ہے۔