زرداری کی طویل ملاقات ناکام، چوہدری شجاعت پرویز الہیٰ کی حمایت پر قائم

zardrai-and-pervaiz-elahi-end.jpg


زرداری ایک بار پھر چوہدری شجاعت کو رام کرنے میں ناکام

پنجاب میں وزرات اعلیٰ کی دوڑ، سابق صدر آصف علی زرداری نے کوششیں مزید تیز کردیں، لیکن ایک بار پھر آصف زرداری ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو رام کرنے میں ناکام ہوگیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حمزہ شہباز کی حمایت سے صاف انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ وہ پرویز الہیٰ کا ساتھ ہی دیں گے۔

آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے اور 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے بعد سابق صدر نے صحافیوں کے سامنے مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا اور کوئی بھی بات کیے بغیر روانہ ہوئے،آصف زرداری وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرکے واپس چویدری شجاعت کے پاس آئے اور چوہدری پرویز الہیٰ و مونس الہیٰ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی آمد کا سن کر پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ گھر سے باہر چلے گئے اور ملاقات سے انکار کردیا اور دونوں مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے نجی ہوٹل روانہ ہوئے۔

ذرائع مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں آصف زرداری کیا کہانی بیچنے آئے ہیں،آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے اور اسی سلسلے میں وہ چوہدری شجاعت سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں،پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی 10 سیٹیں ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
طویل ملاقات کی ضرورت نہیں تھی لیکن سودا نہ ہو سکا ہو گا