سائفرکیس:انفارمیشن کو ٹوئسٹ کیاتو معلوم ہوناچاہیے کہ اصل انفارمیشن کیاتھی؟

11fwyhjj.png

سائفر کیس میں انفارمیشن کو ٹوئسٹ کیا تو معلوم ہونا چاہیے کہ اصل انفارمیشن کیا تھی اور اسے کیسے ٹوئسٹ کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت کےد وران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب کہا جاتا ہے کہ عمران خان نے سائفر کو پبلک کردیا ، دوسری جانب کہا جاتا ہے کہ سائفر دکھایا تو پبلک ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بنائے گئے اس کیس میں مسلح افواج، بیرونی طاقتوں اور ممنوعہ جگہ جیسے عناصر مسنگ ہیں۔

اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ سائفر میں ایس کیا لکھا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ میں نے سائفر دیکھا نہیں ہے اس لیے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہے کہ اس میں کیا لکھا ہے، سائفر کا متن کہیں بھی بیان نہیں ہوا،یہ ایک طرف کہتے ہیں کہ عمران خان نے سب کچھ پبلک کردیا اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ سائفر دکھایا توسب کچھ پبلک ہوجائے گا۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر انفارمیشن کو ٹوئسٹ کیا گیا تو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اصل انفارمیشن کیا تھی اور اسے کیسے ٹوئٹس کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے حامد علی شاہ نے کہا کہ جو سائفر موصول ہوا وہ کلاسیفائیڈ تھ، چیف جسٹس نے کہا کہ ایک شخص کو جس کیس میں سزا دی گئی تو یہ معلوم تو ہونا چاہیے کہ دستاویزات میں کیا کمیونیکیشن تھی؟

عمران خان نے کے وکیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر معاونت، سازش اور اشتعال انگیزی کا الزام لگایا گیا اور ان کی تقریر کی چار لائنوں پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی، جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو ایک سیاسی تقریر ہے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
یہ جج اسلام اباد ہائی کورٹ کا لگایا گیا تھا اگر ہائی کورٹ اس کے خلاف کاروائی نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے کہ ملی ہوئی ہے
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
یہ جج اسلام اباد ہائی کورٹ کا لگایا گیا تھا اگر ہائی کورٹ اس کے خلاف کاروائی نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے کہ ملی ہوئی ہے
میں آپ کو انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوۓ بتاتا ہوں کہ عدالت مِلی ہوئی ہے
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
میں آپ کو انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوۓ بتاتا ہوں کہ عدالت مِلی ہوئی ہے
اگر برا نہ مانو تو اس کو تھوڑا کوریکٹ کر دیتا ہوں۔
عدالت نہیں اس عدالت کا حرامی مکھیا
امر فروق بوٹ پالیشیا ملا ہوا ہے