سابق کرکٹر مشاق احمد کا قوم کو بھکاری کہنے پر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل

shehbaz-sahrif-fff%20and%20mushtaq.jpg


ہماری سانسیں ہمارے اللہ کے اختیار میں ہیں،مشاق احمد کا شہباز شریف کے بیان پر ردعمل

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قوم کو بھکاری کہا جس پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے، قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو و سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد نے بھی دین اسلام کی روشنی میں اپنا ردعمل دے دیا۔

مشتاق احمد نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری کائنات کا خالق اور مالک اللہ تعالیٰ ہے،زندگی اور موت کامالک اور خالق اللہ تعالی ہے،عزتوں اور ذلتوں کا رازق اور خالق سب اللہ تعالیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کل میں نے ایک پروگرام میں ایک سیاست دان کی ایک بات سنی قوم کے حوالے سے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری سانسیں ہمارے اللہ کے اختیار میں ہیں، اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں ہے،ہمارے ملک کا پارلیمنٹ بنانے والا اللہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1510463506935869441
مشتاق احمد نے کہا کہ جب اللہ کو سامنے رکھ کراس کے نبی کی زندگی کو سامنے رکھ کر امربالمعروف ونہی المنکر کرتے رہیں گے،تو یقین کریں انشاء اللہ اللہ ہمارا ساتھ دے گا،پاکستانیوں کو میرا پیغام ہے کہ حق کی بات کریں حق پر ساتھ رہیں اور حق کی بات پر عمل کریں،اللہ ہماری اور ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے۔

شہاز شریف کی جانب سے قوم کو بھکاری کہنے پر وفاقی وزرا نے بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے،اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے. یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو قوم کو بھکاری کہنے کے بعد خود انحصاری کے بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، شریف برادران نے قائد اعظم کے فرمان کام کام کے بجائے کرپشن ڈاکہ زنی پر عمل کیا،اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کس منہ سے قائد اعظم کے فلسفے کا درس دے رہے ہیں؟قائدِ اعظم نے مسلمانوں کو ایک آزاد ملک دیا،کرپٹ سیاستدانوں نے قوم کو انگریزوں کا غلام بنانے کی سازش کی،حیرت ہے کرپشن چارجز والا شخص کیسے وزیر اعظم بننے کا امیدوار ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیگی صدر شہباز شریف سے میزبان نے سوال کیا کہ خواجہ آصف نے کہا امریکہ ہمارا وینٹی لیٹر ہے، امریکہ کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گے۔ جس پر شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے،ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں یہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
ہماری سانسیں ہمارے اللہ کے اختیار میں ہیں،مشاق احمد کا شہباز شریف کے بیان پر ردعمل
مگر شہباز شریف کے بنک اکاؤنٹ تو لندن اور برطانوی آفشور بنکوں میں ہیں وہ صحیح کہہ رہا ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
People would probably have believed sentiments of SS even if they didn't agree with his stance but it wasn't someone else who ruled Pakistan for the last few decades but Pakistan still being the third world country. While their personal wealth has increased many folds and that also through TT and fake accounts and money laundering etc.