
سانحہ سیالکوٹ میں عدالت نے13 مرکزی ملزمان کو سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ پولیس نے مزید 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہونے والے سری لنکن مینجر کیس میں پولیس نے تقریبا124افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے 19 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا۔
پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے 13 مرکزی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ سفری ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1467465672687034369
پنجاب پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے پولیس نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید 6 ملزمان کو گرفتار کیا جن کا واقعہ میں مرکزی کردار بھی سامنے آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467415989377769473
پولیس کے مطابق واقعہ کے روز سے اب تک 200 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں، ملزمان واقعے کے بعد اپنے رشتہ داروں اور دیگر دوستوں کے گھروں میں چھپے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 900 افراد کے خلاف درج کیا ہے، گرفتار ہونے والے افراد سے دیگر ملوث افراد اور اشتعال دلانے والے ملازمین کی نشاندہی کیلئے تفتیش بھی جاری ہے، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6remanidsialkot.jpg