سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

cable-internet-pakistan.jpg


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر خرابی پائی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی) کے مطابق خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈوڈتھ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ جب کہ سمندر میں فالٹ کی اصل جگہ کا بھی تعین کیا جارہا ہے۔ خرابی کی جگہ اورانٹرنیٹ کی بحالی کےلیے کوشش جاری ہے۔

ید رہے کہ گزشتہ سال کے آخری ماہ میں21 دسمبر کو بھی پاکستان میں سبمیرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی۔ جس کے باعث کئی گھنٹوں تک پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر رہی تھی۔

واضح رہے کہ زیرسمندر کیبل یا سب میرین کیبل کہے جانے والی فائبر آپٹک کیبل سمندر کی تہہ میں بچھائی جاتی ہے۔ جس کے بعد ان کیبلز کو دنیا کے مختلف ملکوں کے ساحلی شہروں میں موجود لینڈنگ مقامات تک پہنچایا جاتا اور پھر خشکی کے ذریعے ملک یا اردگرد کے دیگر حصوں کو باہم ملایا جاتا ہے۔

پاکستان میں سمندر کے ذریعے نو مختلف انٹرنیٹ کیبلز پہنچتی ہیں ان میں پیس کیبل، ایشیا افریقہ یورپ ون، افریقہ ون، افریقہ ٹو، سی می وی تھری، فور اور فائیو، ٹرانس ورلڈ یا ٹی ڈبلیو ون، آئی ایم ای ڈبلیو ای وغیرہ شامل ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بس ٹھیک ہے، اگر ہو سکے تو سارے پرائویٹ ٹی وی چینلز اسی بہانے کچھ دن کیلیے بند کر دو
بہانہ اچھا ہے. اطہرمن الله زیادہ ٹوں ٹوں کرے تو اسکے گھر کی ساتھ میں بجلی بھی بند کر دو