سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے،خواجہ

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1830984345512755618
سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے

آئین کے تحت انتخابی جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفےٰ تشویشناک ہے-اس استعفے کو موخر کیا جائے اور بات کی جائے -

ان حالات میں ڈاکٹر مالک بلوچ ، لشکری رئیسانی ،اختر مینگل ،عبد الغفور حیدری اور مولانا ھدایت الرحمان جیسے سیاستدانوں کا دم غنیمت سمجھا جانا چاھئیے -انکی سخت باتیں سنجیدگی سے سنی جائیں اور آئینی انتخابی سیاست کرنیوالوں کا ساتھ حاصل کیا جاۓ -

یہ جانتے ھوۓ بھی کہ انفرادی ملاقاتوں یا میٹنگز کے دوران متعددبار توجہ دلانے کے باوجود میرے اس موقف پر توجہ نہیں دی گىئ اور بعض اوقات ناپسند بھی کیا گیا ،
مجھے یہ کہنے میں کوئ شک نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ محض طاقت کے استعمال ،محض مذاکرات یا پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ھوگا
دردمندانہ اپیل ھے کہ حکمران اتحاد اور ریاستی ادارے سر جوڑ کر بلوچستان کا پائیدار حل تلاش کریں -

سوچنا ہو گا کہ کل کے اتحادی آج مخالف کیمپ میں کیوں اکٹھے ہونے دیے گئے ہیں ؟

پانی سر تک آ چکا ، کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی-

سی پیک کی بحالی اور تکمیل کو روکنے کیلئےفارن پاورز پوری طرح سرگرم ھیں ، تشدد اور دھشت گردی کی نىئ لہریں اسی کا شاخسانہ ھیں مگر اسکے توڑ کیلئے قابل عمل مشترکہ سیاسی و عسکری حکمت عملی کا فقدان نظر آتا ھے -

پاکستان توڑنے اور الگ ھونے کا خواب ان شا اللّٰہ
تشنۂِ تکمیل ھی رھے گامگر یہ مکروہ کھیل بہت کچھ ھڑپ کر جائیگا -

بلوچستان کا درد ناسور بن رھا ھے، نفرت کا زھر پھیلتا چلا جا رھا ھے
اسکا تریاق تلاش کیا جائے-
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
اگر بلوچستان میں نفرت کا یہ حال ہے تو پنجاب کا سوچو جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اسے ڈھائی سیٹیں لے کر یرغمال بنایا ہوا ہے۔
ان عقل کے اندھوں کو جو سامنے سادہ سا پرابلم ہے وہ نظر نہیں آتا اور لگے ہوئے ہیں ادھر اُدھر کی مارنے۔
چھڈیا سی مجھ تھلے جا وڑیا جوٹے تھلے۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
staring_donkey_by_j0j0999ozman_dfrux2e-pre.jpg
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
Isn't Akhtar Mengal the same fella who was instrumental in vote of no confidence in April 2022 on behest of the military junta? won't be surprised if he has been tasked again by his bosses in GHQ to tender his fake resignation this time to help in getting extension for fraud Isa.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
@TazzChaudhryPTI

اس کا تریاق نون لیگ اور پیپلز بارٹی کی سیاسی موت میں ہے جو کہ کافی حد تک ہوچکی ہے اور جو تھوڑی بہت فارم 47 نام کی دوا پلا کر زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ بھی انشاءاللّہ بہت جلد ہو جائے گی۔ اور پھر ایسا تریاق ملے گا کہ دنیا کا کوئی بھی زہر اثر نہ کر سکے گا۔ پورا پاکستان یکجا ہو جائے گا اور امن محبت بھائی چارے اور خوشحالی کے ساتھ رہے گا۔ انشاءاللّہ
 

Back
Top