سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں 150 فیصد اضافہ

shehbaz-150-officers.jpg


سرکاری افسران کےایگزیکٹیو الاؤنس بڑھادیئے گئے، وفاقی کابینہ نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی اصولی منظوری دیدی۔

اب صوبوں کے طرز پر وفاق میں بھی افسران کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ سو فیصد کے برابر ایگزیکٹو الاؤنس دیئے جائیں گے،پنجاب ،کے پی کے ،سندھ میں ایگزیکٹو الاؤنس پہلے سے ہی دیئے جارہے ہیں۔

بجٹ میں گریڈ 22 کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے اطلاق سے متعلق دو تجاویز ہیں،پہلی تجویز کے مطابق تمام ایڈہاک الاؤنسز ضم کرکے بنیادی تنخواہ پر پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے لیکن اس صورت میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بہت زیادہ ہوگا۔

دوسری تجویز میں موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہی پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے جس کے بعد ایڈہاک الاؤنسز ضم کئے جائیں۔ اس سے یکم جولائی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن کی صورت میں فائدہ پہنچے گا۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

تو بس پھر بھگتیں گے

? استاد! میری مانو تو جو پٹواری اور پپلا نظر اسکو پھنڈ دو . کچھ تو مہنگائی کی بھڑاس نکلے​
اتنی گرمی میں ان کو پھنڈکر ہم اپنا پسینہ کیوں نکالیں، سیدھی گولی ماریں جی
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
Copied:
بے حسی ہمارے معاشرے میں انتہا کو پہنچ گئی ہے۔کسی بادشاہ نے شہر کے داخلی راستوں پر عوام کو 5چھتر لگانے کا حکم دیا تاکہ قوم کی غیرت کو چیک کیا جاسکے اس پر احتجاج کی بجائے عوام نے مطالبہ کر دیا کہ چھتر مارنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ انہیں چھتر کھانے کے لئے انتظار نہ کرنا پڑے ہماری قوم کی بھی یہی حالت ہو چکی ہے
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)

اگر لوگ اپنا حق چھیننے کے لیے اب بھی باہر نہ نکلیں تو پھر انہیں خالی خولی باتیں کرنے کا کوئی حق نہیں
ابھی نہیں تو کبھی نہیں
کوئی نہیں نکلے گا

اس بات کو یہ لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Noon league always Bureaucracy ko khalati ha phir rajj k apnay illegal kaam bhi karati ha..Pakistan mafias k qabzay m ja chuka ha..Army.Judiciary.Bureaucracy.Journalism sab mafias k sath hain..Kahan jao gey.kis se insaaf mango gey???
Corrupt system change karnay k lia bohat khoun kharaba ho ga..aur pur aman tehreek se ye corrupt nazam nahi badla jana...kia kiya jaya??