کراچی میں سرکاری افسر کی بیوہ خاتون کی بدتمیزی اور نامناسب جملوں کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے خاتون سے کہا کہ "بیوہ ہوتو شادی کرلو"۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں پیش آیا جہاں اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب ایک فلیٹ خالی کروانے کیلئے پہنچے،فلیٹ میں رہائش پزیر خاتون نے محمد ایوب کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے التجا کہ میں ایک بیوہ خاتون ہوں ، مجھے گھر تلاش کرنےدیں، میرا سامنا باہر مت پھینکیں۔
ڈائریکٹر محمد ایوب نے خاتون کی التجا، جڑے ہاتھوں اور عورت ہونے کا لحاظ بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا اگربیوہ ہوتو شادی کرلو اور اپنا گھر بنالو، محمد ایوب نے اپنے عملے کو ہدایات دیں کہ گھر کو خالی کیا جائے، قریب موجود ایک شخص نے یہ تمام مناظر اپنے موبائل فون کے کیمرے میں قید کیے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
خاتون سے بدتمیزی اور نامناسب جملوں کے استعمال پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے، ریزیڈینس کمیٹی کے مطابق محمد ایوب نے بیوہ خاتون سے بدتمیزی کی، لہذا اس معاملے پر تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔
اسٹیٹ آفس نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلیٹ خالی کروانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، فلیٹ میں رہائش پزیر خاتون کو بارہا مرتبہ فلیٹ خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔