
اگر یہ مردود تھوڑی معلومات کر لیتا تو پتہ چل جاتا کہ ارشد شریف لیپ ٹاپ استعمال ہی نہیں کرتا تھا: عدیل راجہ کا شدید ردعمل
سینئر صحافی وتجزیہ نگار سلیم بخاری نے نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف مراد سعید کےاپنی ہی پارٹی کے ہاتھوں قتل کے خدشات کا اظہار کر دیا جس پر معروف یوٹیوبر عدیل راجہ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سلیم بخاری نے کہا کہ مراد سعید کا معاملہ انتہائی خوفناک ہے، ان کے پاس شہید صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور سیل فون بھی موجود ہے۔ ہمارے سامنے ارشد شریف کے مرڈر کا اتنا بڑا سکینڈل یا عقدہ ہے جو کھلنے میں نہیں آ رہا۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص شہید ارشد شریف کے آخری دنوں تک ان سے رابطے میں تھا اس کا نام مراد سعید ہے جو اس وقت بھی مفرور ہیں۔
واضح کر دوں کے مراد سعید کو ملک کی کسی لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسی سے خطرہ نہیں ہے ۔ مراد سعید اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں ان کی اپنی جماعت ہی انہیں قتل نہ کروا دےاس لیے وہ اب تک چھپتے پھر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1714180865025052698
انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے ڈر رہے ہیں کہ اگر وہ پکڑے گئے اور ارشد شریف کا سیل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہو جاتا ہے تو پتہ لگ جائے گا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے کا منصوبہ کس کس نے بنایا تھا؟ اور کون کون اس میں ملوث تھا؟ کسے کسے علم تھا؟ اور کسی نے انہیں زبردستی ملک سے باہر بھجوایا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ملک سے باہر بھجوانے والوں میں سے ایک تو سابق وزیراعظم ہیں جو آج کل جیل میں ہیں جنہوں نے جلسہ عام میں کہا تھا کہ میں نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔ اب وہ خود ہی پوچھتے پھر رہے ہیں کہ اس کو پتا نہیں کس نے مجبور کر کے ملک سے باہر بھیجا جو بہت بڑا تضاد ہے۔
مراد سعید اس لیے خوفزدہ ہیں کہ میں پکڑا گیا اور توسارے راز کھل جائیں گے اور کہیں ان کا قتل نہ کر دیا جائے۔
معروف یوٹیوبر عدیل راجہ نے سلیم بخاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: یہ اک بے غیرت شخص ہے اور اس کی صحافت بھی اس کی شکل جیسی ہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1714190198752628909
ارشد شریف شہید کا موبائل ایف آئی اے کے پاس ہے اور اس کا لیپ ٹاپ بھی گھر موجود ہے، اگر یہ مردود تھوڑی معلومات کر لیتا تو پتہ چل جاتا کہ ارشد شریف لیپ ٹاپ استعمال ہی نہیں کرتا تھا! یہ ٹائوٹ اس عمر میں منہ مزید کالا کر رہاہے!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8sallembukahassjlhs.png