سندھ کےشہریوں کو ایمبولینس سروس کا بھی بل دینے کی تجویز

1122-recue-bill.jpg


سندھ میں مریضوں سےایمبولینس سروس کے استعمال پر باقاعدہ بل وصول کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سندھ کے مریضوں کو ایمبولینس سروس کی مد میں باقاعدہ بل فراہم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے یہ تجویز سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS) کے سی ای او بریگیڈیئر ر طارق قادر لکھیار سے ملاقات کے دوران دی اور کہا کہ حکومت سندھ کی پالیسی اور میری خواہش ہے کہ ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس ایک عالمی سطح کی سروس بن کر سامنےآئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام سرکاری ایمبولینسز کو بھی اس سروس کا حصہ بنایا جاسکتا ہے،جلدہی سرکاری اسپتالوں سے768 ایمبولینسز واپس لے کر ریسکیو1122 سروس کو دیدی جائیں گی۔

اس موقع پر نگراں وزیر صحت سندھ نے تجویز دی کہ سروس استعمال کرنے والے مریضوں کو ایمبولینس سروس کی مد میں بل بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں، اس بل پر سروسز کے مکمل چارجز کے ساتھ"حکومت سندھ کی جانب سےعطیہ" بھی واضح طور پر لکھا ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد یہ ہوگا کہ صاحب استطاعت مریض بل جمع کرواکے رسید حاصل کریں ، استطاعت نا رکھنے والے بل نا جمع کروائیں تاہم انہیں علم ہونا چاہیے کہ ان کیلئے سندھ حکومت رقم خرچ کررہی ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
کھسرے اور زلیلُداری ڈاکو نے تو جمہوریت بہترین انتقام پراجیکٹ میں شاید سانس لینے میں جو آکسیجن خرچ ہوتی ہے اس کا ٹیکس بھی لینا تھا اس کا کیا بنا ؟
 

ranaji

President (40k+ posts)
عوام کے غور کرنے کی بات ہے بریگیڈئر غلام قادر لکھیار نام ہی کا فی ہے پوری کہانی سمجھنے کے لئے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
If they curtail the misuse of these ambulances then they don't have to tax people.
Sarkari ambulances rakshay kee tarah hospital kay amlay ko dho rahi hoti haien her waqat uusay khatam kerna chahiaye. Nahi ker saktay toh in ambulances kee management Edhi yaa Chippa ko de dain woh inka istaimaal bilkul theek marizoun kay leeaye krain gey!

ranaji