سندھ کے خواجہ سراؤں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

bilalah11i1h1.jpg

صوبہ سندھ کے خواجہ سرائوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آنے والے وقت میں ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جینڈر انٹرایکٹو الائنس (جی آئی اے) کی بانی وصدر بندیا رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر کسی ڈیمانڈ کیے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ خواجہ سرائوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

بندیا رانا کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے خواجہ سراء آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ ہم بغیر کسی ڈیمانڈ کے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ یہ پارٹی سدابہار پارٹی ہے اور لوگوں کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔

سینئر صحافی شاکر محمود اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: خواجہ سراء بلاول بھٹو کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں،، کراچی خواجہ سراؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی!
https://twitter.com/x/status/1781274072921641174
واضح رہے کہ بندیا رانا خواجہ سرا برادری کی رکن و سماجی کارکن ہے جو جینڈر انٹرایکٹو الائنس کی بانی اور صدر ہیں اور 2023ء کے انتخابات میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا تھا لیکن ناکام رہی تھیں۔ بندیا رانا کو خواجہ سرا برادری میں گرو سمجھا جاتا ہے، وہ خواجہ سرائوں پر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
LGBT Sind province and Pakistan chapter
نے بھی بلاول زرداری کی یعنی انکی اپنی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے
ویلڈن بلاول زرداری