سوشل میڈیا کی دوستی نے 2 بہنوں کے گھراجاڑدئیے،بیٹے نے ماں کو گولی ماردی

social-m112ii.jpg


سوشل ميڈيا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ ديے، خاتون اور اس کی بہن کو طلاق ہوگئی جبکہ بیٹے نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی ۔

تفصیلات کے مطابق ثاقب نے فيس بک پر ڈسکہ کی خاتون سے دوستی کی جو اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں کے درمیان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کا تبادلہ ہونے لگا، بعدازاں نوجوان نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا اور خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

جب ملزم ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی اور خاتون نے مزيد رقم دينے سے انکار کیا تو ملزم نے ويڈيوز خاتون کے گھر والوں کو بھيج ديں ۔

ویڈیوز منظرعام پر آنے پر خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی جبکہ بيٹے نے طلاق يافتہ ماں کو گولياں مار ديں۔ گولی خاتون کی ٹانگ میں لگی اور خاتون کچھ روز ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج رہی

گولی لگنے سے خاتون بچ تو گئی ليکن اسے دارالامان ميں پناہ لينا پڑی جبکہ ویڈیو دیکھنے کےبعد خاتون کی چھوٹی بہن کے سسرال والوں نے بھی اپنی بہو کو طلاق دے دی

دوسری جانب ايف آئی اے نے خاتون کو بليک میل کرنےوالے ملزم ثاقب کو گرفتار کر ليا اور اس کے قبضہ سے درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لی۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے مختلف پبلک سروس میسیجز کے ذریعے متعدد بار عوام کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے خبردار کرتی رہی ہے اور احتیاط کی تلقین کرتی رہی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق اپنی تصاویر، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پاسورڈ، فون نمبرز، شناختی کارڈ نمبرز اور دیگر ذاتی انفارمیشن کسی سے شئیر نہ کریں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر ان معلومات کو استعمال کرکے نہ صرف آپکو مالی نقصان پہنچاسکتے ہیں بلکہ نجی زندگی کو بھی اجیرن بناسکتے ہیں۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)

سہیل! یہ زرداری نوسر باز جو اچانک لاہور کے اسپتال میں داخل ہو گیا ہے میرا خیال ہے کہ شاید یہ نظر رکھنے والوں اور صحافیوں کے ریڈار سے بچنے کے لیے داخل ہوا ہے؟؟ یہاں تو جو بھی ملنے آئیگا یہ بہانہ ہو گا کہ خبر گیری کے لیے آیا ہے اور اندر اندر سے سودے ہو رہے ہوں اور تاش کے پتے لگا رہا ہو

میری گٹ فیلنگ یہی ہے . آپکا کیا خیال ہے؟؟؟
آپ کیوں حکومت جانے کے غم میں ابھی سے ہلکان ہورہے ہو؟ ویسے جی جاجا ٹھہر گیا ہے صبح گیا کہ شام گیا؟
ٹاپک پر بات کریں اس حرامی کو جس نے کمای کا ذریعہ ہی سوشل میڈیا پر فراڈ بازی اور خواتین کو بلیک میلنگ بنایا ہوا تھا اس حرامی کو فورا شوٹ کرکے اس کی لاش کو حنوط کردینا چاہئے یا بھس بھروا کے چوک میں نصب کردینا چاہئے؟
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
آپ کیوں حکومت جانے کے غم میں ابھی سے ہلکان ہورہے ہو؟ ویسے جی جاجا ٹھہر گیا ہے صبح گیا کہ شام گیا؟
ٹاپک پر بات کریں اس حرامی کو جس نے کمای کا ذریعہ ہی سوشل میڈیا پر فراڈ بازی اور خواتین کو بلیک میلنگ بنایا ہوا تھا اس حرامی کو فورا شوٹ کرکے اس کی لاش کو حنوط کردینا چاہئے یا بھس بھروا کے چوک میں نصب کردینا چاہئے؟

Doosray paeray say ittefaq hai.