سیاسی انتشاری ٹولے کیساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی
اس کے لیے ایک راستہ ہے قوم کے سامنے صدق دل سے معافی مانگے
وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی بجائے تعمیری سیاست میں حصہ لے گی
اگر کوئی سیاسی سوچ یا لیڈر یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو، قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرے تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا: ترجمان پاک فوج
میجر جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ جو پاکستان کی فوج ہے یہ قومی فوج ہے، اس کے اندر تمام مکتبہ فکر کے لوگ ہوتے ہیں اس میں تمام رنگ و نسل کے لوگ ہیں اس کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، ہم پارلیمانی جمہوری نظام میں ہیں ہر حکومت وقت کے ساتھ فوج کا ایک غیر سیاسی مگر آئینی و قانون تعلق ہوتا ہے، ہمارے لیے تمام سیاسی سوچیں، سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنما قابل احترام ہیں، اگر کوئی سیاسی سوچ یا لیڈر یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے درمیان نفرت اور خلیج پیدا کرے، قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرے، فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرے تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا، ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کے لیے ایک راستہ ہے وہ قوم کے سامنے صدق دل سے معافی مانگے، وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی بجائے تعمیری سیاست میں حصہ لے جب کہ بات چیت سیاسی جماعت کو آپس میں زیب دیتی ہے اس میں فوج یا ادارے کا ہونا مناسب نہیں۔
9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، یہ کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا پڑے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اگر کوئی سیاسی سوچ یا لیڈر یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو، قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرے تو اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا: ترجمان پاک فوج
urdu.geo.tv