گزشتہ روز سیالکوٹ میں بہیمانہ تشدد کے بعد قتل ہونے والے فیکٹری مینجر پریانتھا دیاودھنہ کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پریانتھا دیاودھنہ کی بیوی نیروشی دسانیا نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے غیر انسانی قتل کے معاملے پر سری لنکا کے صدر ، پاکستان کے صدر وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ واقعے کی منصفانہ تحقیقات کروائی جائیں تاکہ مجھے اور میرے دو بچوں کو انصاف مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خبروں میں دیکھا کہ میرے شوہر کو بیرون ملک اتنا کام کرنے کے باوجود بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے، انٹرنیٹ پر واقعے کی تفصیلات سامنے آئیں تو پتا چلا کہ کیسے غیر انسانی طریقے سے میرے شوہر کومارا گیا، وہ ایک معصوم انسان تھے۔
اس سے قبل سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پکشے نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر یقین ہے کہ وہ اپنے عہد کو نبھاتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس حوالے سے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسا کو سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے سری لنکن صدر کو آگاہ کیا کہ واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے میں سری لنکن عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے تحت انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10wifpr.jpg