سیلاب : بل گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کیلئے کتنی امداد کا اعلان کیا؟

bill-gate-fdn-flood-pakistan.jpg


بل گیٹس فائونڈیشن کا پاکستان کو 7.5 ملین ڈالر امداد ، پولیو پروگرام کے تحت 1200 ہیلتھ مراکز کی معاونت کا اعلان

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے 7.5 ملین ڈالر کی امداد دینے کے ساتھ فائونڈیشن کے پولیو پروگرام کے تحت 1200 ہیلتھ مراکز کو معاونت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوست ممالک اور بین الاقوامی فلاحی تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

سفیر پاکستان مسعود خان کو لکھے گئے خط میں صدر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کرسٹوفر الیس نے پاکستان کو امدادی سرگرمیوں میں معاونت دینے کیلئے اقدامات بارے آگاہ کیا کہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے 7.5 ملین ڈالر کی امداد دینے کے ساتھ فائونڈیشن کے پولیو پروگرام کے تحت آغا خان یونیورسٹی کے تحت قائم 1200 ہیلتھ مراکز کو معاونت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کرسٹوفر الائیئس نے خط میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے اثرت تباہ کن ہیں جو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہیں، مشکل حالات میں پاکستان کے عوام کے زندگی دوبارہ بحال کرنے کے سفر میں ہم ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیٹس فائونڈیشن زچگی کے ہسپتالوں کیلئے مزید امداد مہیا کرینگے تاکہ بے گھر خواتین کو دیکھ بھال کی سہولیات دستیاب ہوں جبکہ متاثرہ علاقوں میں کیش ٹرانسفر اور خوراک پر سبسڈی کی مد میں 4 ملین گرانٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے گزشتہ ماہ بل گیٹس کو خط میں پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہوئی تباہی بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ سیلاب موسمی شدت اور ماحولیاتی تبدیلی کا شاخسانہ ہے، تباہی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف کے لیے گیٹس فائونڈیشن کی فوری امداد قابل تحسین ہو گی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، 2010ء کے سیلاب میں فائونڈیشن کے پاکستانی عوام کیلئے 700000 ڈالر کے عطیہ کو نہیں بھولے، مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر مشترکہ طور پر کی گئی فلیش اپیل کے جواب میں اب تک 15کروڑ ڈالر کے وعدے کیے گئے اور اس رقم میں سے صرف 3کروڑ 83لاکھ 50ہزار ڈالر امداد میں تبدیل ہوئے ہیں، مرکزی عطیہ دہندگان میں برطانیہ، امریکا، کینیڈا، ڈنمارک، جاپان، سنگاپور ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہیومن کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں صحت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے بھی 1کروڑ ڈالر اکٹھے کیے ہیں، فنڈنگ کی صورتحال اچھی ہے لیکن فلیش اپیل پر مزید نظرثانی کی ضرورت ہے۔
 

360turn

Minister (2k+ posts)
Bill Gates is an philanthropist, many top rich wallas in Pakistan or outside don'w wanna know the meaning of this word due to giving their money to charity or in benefit to poor / needy population.
Bill Gates has helped the world by factor to 1,000,000 times more than any other single human being ( and not counting his achievements in Windows not counted). He has developed amazing schemes to help poor Africans & others all over the world.
Any assistance from his foundation is blessing for Pakistan from the corrupted wallas virus infested plague all over Pakistanis.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس امداد سے حرام زادے خنزیر نطفہ حرام امرتسری رام گلی کے چکلے والے کنجر دلے ہاراں والے نطفہ حرام کئ خنزیری نسل کی اولاد نواز شریف بٹ کے یہاں لندن میں اور کتنے گھر خریدے جائیں گے اس حرام زادے خنزیر نطفہ حرام کنجر ٹبر کا پیٹ صرف قبر کی مٹی بھر سکتی ہے
 

Back
Top