
سیکرٹری لاہور بار عمر وقاص وڑائچ پر پولیس کی وردی پھاڑنے اور بندوق چھیننے کا مقدمہ درج کر دیا گیا
ایس پی لاہور ایک وکیل کو گرفتار کرنے عدالت آئے تو لاہور بار کے سیکرٹری عمر وقاص وڑائچ نے کھری کھری سنا دی جس کے بعد پولیس افسر خاموش رہا، سوشل میڈیا پر اس پولیس افسر کے صبر کی تعریف ہوتی رہی لیکن اگلے ہی دن وکیل کے خلاف وردی پھاڑنے اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج ہوگیا۔
منظرعام پر آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکیل بڑی تلخ انداز میں پولیس افسر سے بات کررہےہیں، نہ ہاتھا پائی ہوئی نہ دست اندازی، نہ وردی پھاڑی گئی۔ اس میں وکیل کی جانب سے ایک ہی تلخ جملہ کہا گیا کہ گیٹ آؤٹ تمہاری جرات کیسے ہوئی عدالت آنے کی۔
https://twitter.com/x/status/1709523744689905880
ایس پی خود تو مدعی نہیں بنا کسی پولیس ملازم کو مدعی بنا دیا کہ اسکی وردی پھاڑی گئی ہے اور اس سے رائفل چھین لی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1709515022458830977
کل سے جو ہمدردی پولیس افسر سے ہو رہی تھی،،بھونڈی ایف آئی آر پڑھ کر وہ ساری ختم ہوچکی ہے،، وردی بھی پھاڑ دی، رائفل بھی چھین لی،، اسلحہ سے بھی لیس تھے،،،پنجاب پولیس کبھی سدھرنے والی نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1709510598399078813
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/poli11h1.jpg