سی پیک کا ڈرامہ

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سی پیک، جہاں کچھ لوگوں کے لیئے امید کی ایک کرن ہے، وہاں کچھ اور لوگوں کے لیئے ایک تاریک گڑھا بھی ہے۔ کہتے ہیں کہ کبھی ایک شخص کی روٹی دوسرے کے لیئے زہر بن جاتی ہے۔

خیر سیدھے مطلب کی بات پر آتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سی پیک دراصل پنجاب کا منصوبہ ہے، کچھ کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کو چین کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے اور اس منصوبے میں اصل فائدہ تو چین کا ہے، ہماری حالت زار پر اسکے الٹے اثرات ہی مرتب ہونگے، جیسے کہ ماحولیاتی آلودگی وغیرہ وغیرہ، مطلب کہ ہمیں لینے کے دینے ہی پڑیں گے۔

چلیں ان سوالات کے جواب کچھ زمینی حقائق کی روشنی میں اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کیا سی پیک پنجاب کا منصوبہ ہے؟

آجکل کے سیاسی بحث و مباحثے میں یہ سوال شائد ہمارے لیئے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس ضمن میں جواب ہے کہ اگر یہ بالفرض پنجاب کا ہی منصوبہ ہے، تو بھی کیا اسکی مخالفت صرف اس بات پر کسی اہمیت کی حامل ہے؟ سوچیں کہ اگر ایسا ہی کوئی سوال کسی نے تربیلا ڈیم پر کیا ہوتا، کبھی کسی نے دیامر بھاشا ڈیم کے اوپر کیا ہوتا کہ ان کے برابر کے ڈیم پنجاب میں کیوں نہ بنائے گئے؟ تو اس بات سے آپ کیا مطلب لیتے؟

حقیقت یہی ہے کہ پنجاب دریاوٗں کی سرزمین کہلانے کے باوجود بھی اپنے پانیوں میں وہ بہاوٗ نہیں رکھتا جو تربیلا جیسے پن بجلی منصوبے کے لیئے درکار ہے۔ لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ تربیلا کا سب سے زیادہ فائدہ تو پنجاب کو ہی پہنچ رہا ہے۔ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ سی پیک اگر صرف پنجاب سے بھی گزرے [جو کہ اصل میں پختونخواہ سے بھی گزرتی ہے]، تو یہ تصور کر لیا جائے کہ اسکا فائدہ پختونخواہ کو نہیں ہوگا؟ کسی کو کبھی کہتے سنا تھا کہ کھانا تو صرف منہ کھاتا ہے، لیکن غذائیت پورے جسم کو پہنچتی ہے۔ لہٰذا پنجاب کی ترقی کو خیبر پختونخواہ کی ترقی سے علیٰحدہ دیکھنا بلکل ایسے ہی ہے جیسے اپنے ہی جسم کے ہاتھ اور منہ کو جسم سے علیٰحدہ سمجھنا۔

پنجاب میں پہلے سی پیک کی روڈ کی تعمیر اور زیادہ تر پاور پلانٹ اور انڈسٹریل زون لگانے کی بھی کچھ ایسی وجوہات ہیں جن میں سر فہرست تو یہ ہی ہے کہ پنجاب میں پانی کا بہاوٗ نہیں اور خیبر پختونخواہ میں زمین اتنی ہموار نہیں کہ اس پر آسانی سے سڑکیں بنائی جا سکیں۔ پنجاب میں موجودہ سڑکوں کا جال اس بات کے لیئے موزوں ہے کہ جلد از جلد یہاں پر یہ روٹ تعمیر ہو اور جلد از جلد اس منصوبے کے فوائد پاکستانی قوم تک پہنچائے جا سکیں۔

پاکستان کی ڈوبتی معیشت، جسکا دارومدار ہمارے پہلے سے لگی ہوئی صنعت اور زراعت سے ہے، وہ زیادہ تر پنجاب میں ہی ہے۔ ہاں اگر یہ روٹ خیبر پختونخواہ میں پہلے گزرے تو اگلے ۵ سال میں ممکن ہے کہ وہاں پر اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوتی نظر آیئں۔ لیکن پنجاب میں تو اقتصادی سرگرمیاں تب تک ٹھنڈی ہو چکیں گی۔ تب کیا فائدہ ہوگا اس منصوبے کا پاکستان کو؟ کیا یہ زیادہ قابل فہم بات نہیں کہ پہلے پنجاب میں لگی ڈوبتی صنعت کو سہارا دیا جائے اور بعد از ان علاقوں پر جہاں ترقیاتی منصوبوں کے نتائج تھوڑا دیر سے نکلیں گے؟

لیکن مجھے بھی جو بات سمجھ نہیں آتی وہ یہ کہ حکومت باتوں کو چھپا کیوں رہی ہے؟ یہ کھل کر عوام کو یہ وجوہات کیوں نہیں بتا رہے؟ کیوں ان کے منہ کو تالا لگ جاتا ہے جب ان سے اس متعلق سوال کیئے جاتے ہیں؟ میرا تو خیال ہے کہ اگر عوام کے آگے سچ بول دیا جائے اور صاف نیت سے بولا جائے تو مجھے تو اس میں کوئی ایسی بات نہیں نظر آتی کہ قوم کو یہ مسئلہ سمجھ نہ آئے۔ دوسری طرف جو لوگ اس کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان سے بھی سوال ہے کہ بندرگاہ کے منصوبے بھی صرف کراچی اور گوادر کے لیئے ہیں، اب کیا پشاور میں بھی بندرگاہ کا بندوبست کیا جائے؟

کیا یہ دونوں ہی سیاسی جماعتیں ان باتوں سے لا علم ہیں؟ یا ایک شور مچاتا ہے اور دوسرا جان بوجھ کر شور مچانے کا جواز پیدا کرتا ہے؟ اسکا جواب ابھی تک مجھے نہیں مل سکا۔ آپکو اگر ملے تو ضرور مطلع کیجیئے گا۔
 
Last edited by a moderator:

احمد

Senator (1k+ posts)
منصوبہ ایک رات میں نہیں بنا جس نے پیسہ لگانا ہے اس نے اپنی سہولت دیکھنی ہےہم نے اپنی ۔ لیکن ہمارے سیاستدان چونکہ جگاڑئیے ہیں اس لیئے بس اللہ پر ہی توکل کرنا ہوگا کے ان سے کوئی اچھا کام سرزد ہو جائے ۔
 
khan1953

Senator (1k+ posts)
Total nonsense! you can not compare oranges and apple. CPEC is a business deal and its return will be better economy for Punjab because CPEC is in Punjab. Tarbela dam could make money for KPK due to Royalty, but central government never paid KPK dues which are in billions. If Trabela was in Punjab, central would get the Royalty fees due to pUNJABI ESTABILISHEMENT. Now I think your big headed brain could understand this better.
 
dingdong

Banned
Kyonkeh Iss jahil Ghatia aur Baddzaat Nooray Butt khandaan kaa yeh Track record hai ke chore dakoo Gutter ke Chori ke dhakkan khareedanay wala Ghatia Khandaan hamesha saay loot karr kaa paisa Panama jaisi jaghon parr haram kari ke wastay jamma karta raha iss wastay inkay harr mansoobay mai koi .... zadgi hoti hai yeh jahil khandaan naay jis nay Zardari ke banaiy aur shro kiay huway mansoobay ko take over karr ke laazmi apni haraam kari aur siyah kaari bhi bohat ziada ki hoga yeh Badddzat nassal ke khawaja Sra , Ishaq daar Haraam Khore Nooray Button kaa tola Jo India ki harr aggression parr kahin warr jaata hai woh apni haraam khori saay to mukhlis ho sakta hai Pakistan saay nahi
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Total nonsense! you can not compare oranges and apple. CPEC is a business deal and its return will be better economy for Punjab because CPEC is in Punjab. Tarbela dam could make money for KPK due to Royalty, but central government never paid KPK dues which are in billions. If Trabela was in Punjab, central would get the Royalty fees due to pUNJABI ESTABILISHEMENT. Now I think your big headed brain could understand this better.

So you are only focused on royalty from Tarbela? what about developing industry there and use the electricity within KPK? and only if royalty is your ultimate goal, then CPEC will also be only about toll tax.... right?

Secondly, do you have an idea that how much KPK generates as revenue and how much does it get as its budget? Is it like KPK is generating more than what is being spent there?
 
Last edited:
bukwas..... kya punjab punjab laga rukhi hy...pakistani kehny main moot perti hy....hum nain apny app koo khud hi bant liya hy orr us ky zimadaar hamari noon league hy....
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
bukwas..... kya punjab punjab laga rukhi hy...pakistani kehny main moot perti hy....hum nain apny app koo khud hi bant liya hy orr us ky zimadaar hamari noon league hy....

Janab poora article to parh lain, main ney yehi arz kiya hay k Punjab ki taraqqi KPK ki taraqqi sey alaihda nahi. Niwala sirf munh sey jism main jata hay, ghiza poray jism main pohnchti hay. Apki baat sey pehlay sey hi 100% muttafiq houn. Yeh mawazna sirf un logon k liye hay jinko yeh samajh nhi aati k Punjab ya KPK koi alaihda mulk ka hissa nhi hain
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جب سیاست قومی کی بجائے محض صوبائی رہ جائے تو پھر ایسی ہی تنگ نظری نظر آتی ہے ..جب ضرورت پڑنے پر یہ ہی حکمران جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگائیں گے تو ان کے کام بھی مشکوک ہو جائیں گے ..اور جب یہ بھی دکھتا ہو کہ کہ پنجاب بھی صرف لاہور ہی ہے تو حکمرانوں کے اخلاص پر شبہ ہونا لازمی ہے ..
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

So you are only focused on royalty from Tarbela? what about developing industry there and use the electricity within KPK? and only if royalty is your ultimate goal, then CPEC will also be only about toll tax.... right?

Secondly, do you have an idea that how much KPK generates as revenue and how much does it get as its budget? Is it like KPK is generating more than what is being spent there?

کے پی کے میں اگر صنعتیں نہیں ہیں تو اصل قصور وار کون ہے ...
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
منصوبہ ایک رات میں نہیں بنا جس نے پیسہ لگانا ہے اس نے اپنی سہولت دیکھنی ہےہم نے اپنی ۔ لیکن ہمارے سیاستدان چونکہ جگاڑئیے ہیں اس لیئے بس اللہ پر ہی توکل کرنا ہوگا کے ان سے کوئی اچھا کام سرزد ہو جائے ۔

جی بات بہت حد تک بجا ہے آپکی۔ میرا اشارہ بھی اسی طرف ہے کہ عوام کو کیوں صاف طور پر یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان کے لیئے کیا بہتر ہے اور کیوں؟ اور دوسری طرف اس بات پر مسئلہ سمجھ سے باہر ہو جاتا ہے کہ جو اسکو روکنے کی تگ و دو میں ہیں تو کیا انکو خود اتنی صاف باتیں نظر نہیں آتی۔ یہ ڈرامہ آخر کیوں ہے؟ کیا اس وجہہ سے کہ اس میں ایک ایمپائر نے ہاتھ ڈالا ہوا ہے؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کے پی کے میں اگر صنعتیں نہیں ہیں تو اصل قصور وار کون ہے ...

جو سوال آپ کر رہی ہیں، یعنی کہ مرکزی حکومت ہی زمہ دار ہے سب کی تو کبھی کے پی کے کے پچھلے ۱۰ سال کے بجٹ پر غور کریں، کتنا پیسہ ملا اور کتنا استعمال کیا گیا۔

لیکن میرا نقطہ تھوڑا مختلف ہے۔ پنجاب میں پانچ دریا ہیں، اسکا ذمہ دار کون ہے؟ بلوچستان میں گیس ہے تو اسکا ذمہ دار کون ہے؟ پختونخواہ میں پہاڑ ہیں تو اسکا زمہ دار کون ہے؟ پنجاب میں اگر آبادی صدیوں سے باقی صوبوں سے زیادہ ہے تو اسکا ذمہ دار کون ہے؟، کراچی اور گوادر میں اگر سمندر ہے تو اسکا ذمہ دار کون ہے؟
 
الله تعالیٰ نے تو آپ کو سب کچھ دے دیا تھا ..مل جل کر کھاتے تو برکت ہی برکت تھی ..لیکن ایک کی ہوس دوسرے کی بھوک بن گئی ہے ..

نیند سے برا حال ہے ورنہ اسی موضوع پر ابھی آپ سے بات ہو سکتی ہے ..انشاء الله کل ٹرکی ڈنر پر جانے سے پہلے میری صبح میں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
جب سیاست قومی کی بجائے محض صوبائی رہ جائے تو پھر ایسی ہی تنگ نظری نظر آتی ہے ..جب ضرورت پڑنے پر یہ ہی حکمران جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگائیں گے تو ان کے کام بھی مشکوک ہو جائیں گے ..اور جب یہ بھی دکھتا ہو کہ کہ پنجاب بھی صرف لاہور ہی ہے تو حکمرانوں کے اخلاص پر شبہ ہونا لازمی ہے ..

بجا۔ لیکن یہ قوم ۷۲ میڈیا چینل دیکھتے ہوئے بھی اگر اس منصوبے میں فوج کو نہ دیکھ سکے تو پھر؟
 
mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
بجا۔ لیکن یہ قوم ۷۲ میڈیا چینل دیکھتے ہوئے بھی اگر اس منصوبے میں فوج کو نہ دیکھ سکے تو پھر؟

Tau phir TV toor dain janab...
jis khait kay dhekaan ko mayasir na ho rozee....
 
احمد

Senator (1k+ posts)

جی بات بہت حد تک بجا ہے آپکی۔ میرا اشارہ بھی اسی طرف ہے کہ عوام کو کیوں صاف طور پر یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان کے لیئے کیا بہتر ہے اور کیوں؟ اور دوسری طرف اس بات پر مسئلہ سمجھ سے باہر ہو جاتا ہے کہ جو اسکو روکنے کی تگ و دو میں ہیں تو کیا انکو خود اتنی صاف باتیں نظر نہیں آتی۔ یہ ڈرامہ آخر کیوں ہے؟ کیا اس وجہہ سے کہ اس میں ایک ایمپائر نے ہاتھ ڈالا ہوا ہے؟

منصوبے کی تفصیلات چھپانا اس چیز کو مشکوک کر رہا ہے ، اسی لیئے آپ کو اس معاملے پر بے چینی نظر آتی ہے ۔
چونکہ سیاسی احتلافات اب ذاتی دُشمنی تک پھیلتے جا رہے ہیں اس لیئے ایسے منصوبے کی تفصیلات عام نہ کر کے آپ مُلک دُشمنی کر رہے ہیں ۔ چھوٹی سی تعصب کی چنگاری کالا باغ ڈیم جیسا جذبات کا الاو بھڑکا دے گی ۔ جس کو بجھانے کی طاقت امپائر میں بھی نہیں۔
بہرحال کچھ تو ہے جس کی پردا داری ہے ۔
 
Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
Totally illogical article, with irrelevant examples, khata mun sy aur fayeda poory jism ko... China ky Truck Gawadar jany hain trade ky liay, Punjab ke sair karny nai aa rahy Chinies kah un ko zaroor he Punjab sy guzarna hy... Aur agar Tarbela ka sub sy zyada fayda Punjab ko huwa to CPEC ka sub sy zyada fayeda bhe Punjab ko he ho ga agar yeh KPK aur Balochistan main sy guzar gya to...Poory mulak sy Punjab main aur Lahore Pindi main aa kar rehty hain... so Punjab doesn't mean Punjabi, Punjab means comparatively developed state of Pakistan, rozgar ky mavaqy zyada hain...Aap jaisy log to Motorway ke 100KM izafi patti jo Khawaja sb ky liay bani the us ka bhe difa karny nikal parien gy... jo galat wo galat...
 
Last edited:

Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
Jo ilaqa develop nai hota ahan par new project announce kiay jaty hain... iss terah sy Punjab par aabadi ka bahao bhe kum ho ga aur Balochistan main bhe aabadi barhy ge aur vahan par roz roz ke khish khish khatam ho jai ge...

Lahore sy kuch aagy nazar dalo to phir na
 
ramay67

MPA (400+ posts)
سی پیک، جہاں کچھ لوگوں کے لیئے امید کی ایک کرن ہے،
وہاں کچھ اور لوگوں کے لیئے ایک تاریک گڑھا​
[FONT=&amp]بھی ہے۔ کہتے ہیں کہ کبھی ایک شخص کی روٹی دوسرے کے لیئے زہر بن جاتی ہے[/FONT]​
[FONT=&amp]iss se ziyada betukki baat maene aaj tak naheen suni۔[/FONT]​
 
Last edited: