شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر اشعار میں جذبات کا اظہار

afridi.png


سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر جذباتی پیغام شئیر کردیا,شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر بھی شئیر کردیں۔

پشت سے لی گئی تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشا آفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔شاہد آفریدی نے لکھا

آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنےڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے

شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔ انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1704257330194399688
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں ہوئی جس میں قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ سیاسی ، سماجی، مذہبی اور اہم سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی.

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔