شب برات اور حلوہ

Status
Not open for further replies.

swing

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لیلۃ البراۃ (دوزخ سے نجات پانے کی رات)



یار تم لوگ اگر عالم نہیں تو کیوں بحث کرتے ہو
اللہ تبارک تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے
وہ جس کو چاہے جس رات میں جتنامرضی اجر دے[/RIGHT]

(Qur'an 97:3) لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ
The Night of Power is better than a thousand months.
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے


اسی آیت کریمہ میں آپ کی بات کا جواب موجود ہے
رہی بات ضیعف احادیث کی جب کئی ضیعف احادیث مختلف راویوں سے ہوں تو وہ حسن ہو جاتی ہیں
اور ضیعف حدیث جب کسی چیز کے فضائل میں ہو تو وہ قابل عمل ہوتی ہے
اور آپ لوگ معاذاللہ ضیعف کہہ کر یوں حقارت کرتے ہو جیسے کسی آج کے مولوی نے اپنی کتاب میں لکھی ہو
جناب عالی عرض یہ ہے کہ یہ احادیث امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اپنی احادیث کی کتب میں روایت کی ہیں
جتنی حقارت آپ کو ان سے ہو رہی ہے اگر ہمارے اسلاف و ائمہ کو ہوتی تو وہ کبھی بھی ان احادیث کونقل نہ کرتے

اور جناب میں خود عرب شریف میں موجود ہوں سوائے سعودیہ کے سب کو اس رات بارے معلوم ہے اور اہل علم اس رات کو عبادت میں گزارتے ہیں
کوئی یہ نہیں کہتا کہ اس رات جو عبادت کر گیا وہ بخشا گیا
یہ رب کی رحمت ہے جس پر جب بھی برس جائے



اوہ بھائی آپ نے بات پڑھی ہے سمجھی نہیں ، درخوست ہے کے دوبارہ پڑھیں کے میں نے کہنا کیا چاہا ہے ، اور آپ کے نام کے ساتھ تو ،امریکا ،یو ایس اے لکھا ہوا ہے اور آپ عرب کا کہ رہے ہیں ویسے کونسے عرب ملک کی بات کی ہے وہ بھی بتا دیں اور خیر سے اگر عرب میں رہ کر سبز پگڑیوں والوں کی محفل کو ارب کی محفل کہے تو یہ بھی ظلم ہی ہوگا
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لیلۃ البراۃ (دوزخ سے نجات پانے کی رات)

@Pakistani1947
@QaiserMirza

بھائی جان دو باتیں ہیں پہلی دین میں میرے علم کے مطابق کوئی،، شارٹ کٹ،، نہیں کے ایک رات کو معافی مانگ لو تو بیڑا پار یہ خود کو انسان کا شیطان کے ہاتھوں،، ہائی جیک ،،کروانے والی بات ہے
دوسری بات یہ ہے کے ایسے اختلافی مسائل پر بحث نہیں بنتی کیوں کے نفلی عبادات ہیں یہ ساری اگر آپ کرتے ہیں تو ان شاء الله ،اجر ہے اور نا کرے تو آپ سے سوال نہیں (نفلی عبادت کی بات ہو رہی ہے ) ہاں اگر فرائض پر کوئی بات ہے تو اس میں آپ تھوڑا بہت سمجھانے کی ضرور کریں
باقی یہ رات پورے عرب میں پتا ہی کوئی نہیں ہوتی اور عرب کا نام اسس لیے لے رہا ہوں کے انہی لوگوں کے ناموں کے ریفرنس آپ لوگ استمال کر رہے ہیں اس لیے ذرا سوچنے کی بات ہے



آپ کی تینوں باتیں بجا ہیں، نفلی عبادت سے ایمان مضبوط ہوتا ہے اور مزید عبادت کا شوق پیدا ہوتا ہے۔ لیکن آپ پابند نہیں ہوجاتے ہیں، شب برات کی عبادت کے حوالے سے اور اس دن حلوہ کھانے کے خلاف اس طرح باتیں پھیلائی جاتی ہیں گویا کہ یہ گناہ ہوں، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے، دین میں جو چیز منع ہے اس سے بچنا چاہئے، لیکن اپنی طرف سے کسی حلال کام کو حرام قرار نہ دو۔
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لیلۃ البراۃ (دوزخ سے نجات پانے کی رات)




میرے محترم بھائی - یہ کس نے کہہ دیا کہ روزہ رکھنا ، نماز پڑھنا اور حلوہ کھانا حرام ہے
کسی انسان کو اختیار نہیں کہ وہ حرام کو حلال اور حلال کو حرام ٹھیرائے
جہاں تک عبادت کیا ہوتی ہے اور کیسے عبادت کہتے ہیں تو آسان زبان میں


" عبادت اس وقت تک عبادت نہیں جب تک کہ اسے رسول اللهpbuh سے حاصل نہ کیا گیا ہو اور اس سے مقصود الله تعالی کی رضا نہ ہو "
ان دو امور سے عبادت متحقق ہوتی ہے


" من اسلم وجهه للہ" جس نے اپنے قلب کو الله تعالی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے اپنے اعمال کو اس کے لئے خالص کر لیا "وھو محسن" اور وہ اپنے اخلاص کے ساتھ اپنے رب کی عبادت احسن طریقے سے کرتا ہے - یعنی وہ اس کے بتاۓ ہوئے طریقے کے مطابق عبادت کرتا ہے صرف یہی لوگ جنت میں جائیں گے - " فله اجرہ عند ربه" بے شک اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے

پس نجات صرف انہی لوگوں کا نصیب ہے جو محض الله تعالی کی رضا کے لئے نیکی کرتے ہیں اور رسول کی پیروی کرتے ہیں اور ان پر نہ کوئی خوف ھوگا اور نہ وہ غمگین ہونگے



اب ہم خود دیکھ سکتے ہیں ہیں کہ ہمارے کون کون سے عمل عبادت شمار کیا جا سکتے ہیں - احادیث کا علم بھی موجود ہے - ہر حدیث کی سند موجود ہے
الله تعالی ہمیں اتنی سمجھ ، صلاحیت اور توفیق دے کہ ہم صحیح اور غلط میں تمیز کر سکیں



احادیث کا علم بھی موجود ہے - ہر حدیث کی سند موجود ہے۔ لیکن جس شد ومد کے ساتھ شب برات کے خلاف باتیں پھیلائی جاتی ہیں، اس رات عبادت سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے، قبرستان جانے کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں س کا کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ نفلی عبادت ہیں، جس کی بنیاد پر اتنا تفرقہ پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ مذاق اڑانے کی ضرورت ہے۔
جہاں تک عبادت کے فضائل کا معاملہ ہے، میں اس پر ایک تھریڈ لکھوں گا، ہمیں فضائل کی بجائے حسن عبادت پر توجہ دینی چاہئے، اگر آپ اخلاص سے عبادت کرتے ہیں تو وہ مقبول ہے، اور مقبول کا اجر و حساب اللہ کے ہاں ہے وہ قادر ہے جو چاہے اور جتنا چاہے اجر دے۔
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ???? ?????? (???? ?? ???? ???? ?? ???)



?? ???? ??? ???? ????? ???? ?? ?? ????? ?? ???? ????? ???? ???? ?? ????? ???? ?? ??? ?? ???? ????? ?? ????? ???
?? ???? ?? ???? ????? ???? ????? ? ???? ?????? ??????? ???? ??? ???? ?????? ??? ???? ?? ?? ???? ????? ???? ??? ?????? ???? ??? ??? ?? ???? ?? ???? ?????
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Re: لیلۃ البراۃ (دوزخ سے نجات پانے کی رات)


احادیث کا علم بھی موجود ہے - ہر حدیث کی سند موجود ہے۔ لیکن جس شد ومد کے ساتھ شب برات کے خلاف باتیں پھیلائی جاتی ہیں، اس رات عبادت سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے، قبرستان جانے کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں س کا کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ نفلی عبادت ہیں، جس کی بنیاد پر اتنا تفرقہ پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ مذاق اڑانے کی ضرورت ہے۔
جہاں تک عبادت کے فضائل کا معاملہ ہے، میں اس پر ایک تھریڈ لکھوں گا، ہمیں فضائل کی بجائے حسن عبادت پر توجہ دینی چاہئے، اگر آپ اخلاص سے عبادت کرتے ہیں تو وہ مقبول ہے، اور مقبول کا اجر و حساب اللہ کے ہاں ہے وہ قادر ہے جو چاہے اور جتنا چاہے اجر دے۔






میرے محترم بھائی ، عبادت سے کون انکار کر سکتا ہے، ہماری عبادات تو بہت ہی کمزور اور ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہیں - اور الله ہی انہیں قبول کرنے والا ہے - ورنہ ہم تو اس کی عبادت کا حق ادا نہیں کرتے - نفلی عبادات جتنی بھی کی جائیں کم ہیں


بات یہ ہو رہی ہے کہ کسی بھی عبادت کو کسی خاص موقع ، وقت اور مقام کے ساتھ منسلک کرنا ٹھیک نہیں ہے ، اس لئے کہ یہ دین میں اضافے کے مترادف ہوگا ، روزے اس طرح رکھیں جیسے نبی اکرم نے رکھے اور ایسا کرنے کا حکم دیا ہے - ہر پیر اور جمعرات کو روزہ رکھیں ، ایام الابیض کے روزے رکھیں - ساری رات یا رات کے کچھ پہر قیام کریں - یہ سب نفلی عبادات ہیں مگر انھیں منسلک کرنا جایز نہیں ہے
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top