شہبازشریف نے عدم اعتماد پر تعاون کے بدلے پرویزالہٰی کو کس عہدےکی پیشکش کی؟

7pervaizwlaofferbyshahbaz.jpg


اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کو بڑی پیشکش کر دی ہے، پیشکش میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں تعاون کے بدلے میں پرویز الہی کو ایک بڑے عہدہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے متحرک ہیں، حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے بھی جاری ہیں، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کی جاب سے یہ پیغام مشترکہ سیاسی دوستوں کےذریعے ق لیگ کو پہنچایاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں اور آگے بھی مل کرچلیں۔


تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہیٰ کی جانب سے تاحال اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا آپ سے جو تعلق ہے وہ نبھانے کے لئے ہے، ایک بارپی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقےسےکہہ دیں "گھبرانا نہیں ہے"۔

گزشتہ جمعے کی شب لاہور میں شہباز شریف کے گھر پر جمعیت علما اسلام کے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے آن لائن شرکت کی، جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔
 

master timi

MPA (400+ posts)
پیشکش چھوڑو ان لوگوں نے تو وعدہ پورا نہیں کیا تھا۔ چھیانوے میں انھوں نے پرویز الہی کو وزیر اعلی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن جب وقت آیا تو صاف مکر گئے اور شہباز کو وزیر اعلی بنا دیا۔

زرداری اور چوہدریوں دونوں کو معلوم ہے کہ جس دن شریف خاندان دوبارہ اقتدار میں آیا سب سے پہلے شریف خاندان ان دونوں ہی کی گردن دبوچے گا
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Q League ager shahbaz sharif ki baat maaney gi to 1 saal baad jub election hongey to phir bilkul farigh ho jay gi, next election kay baad jo assembly baney gi wo phir Q League kay beghair hi baney gi
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
دراصل چوہدری برادران تو شریف لوگ ہیں ورنہ تو یہ کسی نکی وڈی کی بھی آفر کردیتا یہ تو وہ ٹبر ہے جو رحیم یار خان سے سیدھا اپنی بہین بیوی بیٹی اور سالی بھی دوبئی کے شاہی محلوں میں شاہوں کی خدمت کے لئے بھیج کر تین تین ستاروں کے ساتھ مزدور سے کھرب پتی بن چکے ہیں اپنے چاہنے والوں دوبئی کے شاہوں کی دست شفقت سے