وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے53 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگ