شہباز حکومت کا ملکی درآمدات کھولنے کا فیصلہ

shehbaz-govt-imprts-open.jpg


ملکی درآمدات پر سات ماہ سے لگی پابندی ہٹادی جائےگی،حکومت نے 7 ماہ قبل درآمدات پر لگائی جانے والی پابندی کو جزوی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت بعض اشیا درآمد نہیں کی جاسکیں گی۔

2جنوری سے درآمدات جزوی طور پر کھول دی جائیں گی،ایچ ایس کورٹ کو بھی ختم کردیا جائے گا، اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مختلف اشیاء پر لگائی گئی پاپندی ختم ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندیوں کے مئی،جولائی کے سرکلر واپس لے لیے، اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندی کے چیپٹر84،85 اور87ختم کردیئے۔

زرعی شعبے کیلئے بیج،کھاد اور کیڑے مار دواؤں کی درآمد کی بھی اجازت دے دی گئی، برآمدی صنعتوں کے خام مال،پرزہ جات کی درآمد کیلئے ڈالرز فراہم کیے جائیں۔

پٹرولیم مصنوعات، گیس، کوئلے کی درآمد کیلئےترجیحاً ڈالرز فراہم کیے جائیں، اسٹیٹ بینک نے درآمدات کو ترجیح دینے کیلئے5کیٹیگریز بنادیں۔

اسٹیٹ بینک نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اس کی ترجیحی لسٹ برقرار رہے گی، ترجیحی امپورٹ لسٹ میں پٹرولیم، دوائیں اور اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

حکومت نے رواں سال مئی میں لگژری آئٹمز، کھانے پینے کی اشیاء، بڑی گاڑیاں اور موبائل فون کے علاوہ چند دوسری چیزیں کی درآمدات پر پابندی لگائی تھی۔

جیم اور جیولری، لیدر، چاکلیٹ اور جوسز، سگریٹ کی درآمد پر پابندی کے ساتھ ساتھ ہی امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری کی امپورٹ فرنیچر، فش اور فروزن فوڈ کی امپورٹ، ڈرائی فروٹ میک اپ کی، ٹشو پیپرز کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
Sharifs and Zardari know that If Khan comes back again into power, that will be the end of them. Now they do not care what it takes to get rid of Khan, they have to do it or they will be rotting in Jail for the rest of their lives. Pakistan is most likely going to default on their loans and they will have to give on their nuclear weapons. Sharifs and zardari do not care about that because it is do or die for them. It needs to be investigated, how Bajwa got invovled with them, how much he sold Pakistan for!