صارفین ایک بڑے ریلیف سے محروم، بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ ختم

one-slb-bill-unit.jpg


بجلی صارفین ایک بڑے ریلیف سے محروم ہوگئے، حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے مزید مشکلات بڑھادی گئی ہیں، حکومت نے عوام پر بجلی کا مزید بوجھ پڑے گا، صارفین جو پہلے ہی بجلی کے مہنگے بلوں سے تنگ ہیں، اب

پروٹیکٹڈ صارفین کے سوا بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیب بینیفٹ ختم ہونے سے بجلی صارفین کو بھاری بل موصول ہو رہے ہیں،ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر فی یونٹ بجلی ریٹ 13روپے 48 پیسے جبکہ 101 سے 200 یونٹ بجلی کی قیمت 18روپے 58 پیسے فی یونٹ ہے،

بینیفٹ کے تحت 150 یونٹ استعمال کرنے پر 100 یونٹ 13 روپے 48 پیسے میں پڑتے تھے،100 سے اوپر 50 یونٹس پر فی یونٹ 18 روپے 58 پیسے وصول کیے جاتے تھے،حکومت کی جانب سے اب صارفین کو اس ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔

150 یونٹ پر صارفین سے اب 18 روپے 58 پیسے فی یونٹ وصول کیے جاتے ہیں،ماہانہ 201 سے 300 فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ہے، ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے بنتا ہے،ماہانہ 500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے ہے، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے ہے،

ماہانہ 700 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہے، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوتا ہے۔
 

AZ1

Minister (2k+ posts)
my unit was around 350-400 and billed was 21,000 so adjustment extra etc charges are more than actual unit charges?
around 11,000? and unit bill around 8-9,000?
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
apart from this FPA is charged separately
Apart from monthly adjustment, quarter adjustment is charged separately.

Apart from increase in tariff they have hundreds of ways of looting consumers.
Actually they charge you above Rs 50 per unit.
Why no consumer rights in this country.
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
ایک ھی حل رہ گیا ھے سب صارف مل کر یونین بنایں اور بل دینا بند کر دیں ۔

حکومت کو مجبور کریں کے نرخ کم کرے بجلی کی یونٹ پرائیس بھارت یا بنگلہ دیش سے زیادہ نہ ھو۔

احتجاج کریں نھیں تو یہ ظلم کبی ختم نہ ھوگا۔

During financial year 2020, the average cost of state electricity supplied in India was 6.15 Indian rupees per kilowatt hour.