صحافی کے وٹس ایپ پیغامات اور نمبر لیک کرنے پر مشعال یوسفزئی تنقید کی زد میں

social1h1ih313.jpg

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر اور عمران خان کی وکلاء ٹیم میں شامل مشعال یوسفزئی کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی ”ٹویوٹا فارچیونر“ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھنے کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے ایک خبر نشر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مبینہ سمری بھی سامنے آئی جس میں مشعال یوسفزئی کی فارچیونر کے علاوہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر کے لیے بھی 70 لاکھ روپے کی ”کِیا سپورٹیج“ خریدنے کی درخواست کی گئی ہے۔

صوبے کی مخدوش مالی حالت کے باعث محکمہ خزانہ نے گزشتہ مہینے ہی نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کی تھی۔ لیکن وزیر اعلیٰ سے مشعال یوسفزئی اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی گاڑیوں کو استثنا دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا جس پر مشعال یوسفزئی پہلے وضاحتیں دیتی رہیں اور بعدازاں خبر دینے والی صحافی نادیہ صبوحی پر پیسے مانگنے کاالزام لگادیا۔مشعال یوسفزئی نے صرف الزام نہیں لگایا بلکہ اسکا نمبر بھی لیک کردیا جس پر ایک پھر بھی ہنگامہ برپا ہوگیا اور مشعال یوسفزئی تنقید کی زد میں آگئیں

مشال یوسفزئی نے لکھاجیو کی صحافی نادیہ کی جانب سے مہینے کے پیسے ڈیمانڈ کی گئی جو میں نے منع کردیا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے یہاں لفافہ نہیں چلتا تُو باقاعدہ پروپیگنڈہ شروع ہوّا.
https://twitter.com/x/status/1780612267429499119
مشال یوسفزئی کے الزام پر سوشل میڈیا برادری میدان میں آگئی,کامران علی نے لکھا ‏مشال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر صحافی نادیہ صبوحی پر جھوٹا الزام، پشاور پریس کلب نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں ممکنہ طور پر صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کوریج سے بائیکاٹ کا فیصلہ ہوسکتا ہے.
https://twitter.com/x/status/1780808875215614205

زبیر علی خان نے لکھاکیا خیبر پختونخوا کی حکومت کے لیے یہ مشیر اتنی ناگزیر ہوچکی ہیں کہ وہ دستاویزات پر مبنی خبر پر بھی صحافی کو دھمکا رہی ہیں، ان پر الزام لگا کر ان کا نمبر لیک کر کے ان کی جان کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔۔۔ ایسی کیا قابلیت ہے کہ پوری صوبائی حکومت اس مشیر نے یرغمال بنا رکھی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1780632064708026374

وہاب نے لکھااس میں کہاں پیسے کا زکر ہے؟
ایک رپورٹر پر اس طرح کا الزام ہی آپ کئ اخلاقی پستئ ظاہر کر رہا ہے۔ انتہائی غیر زمہ دارانہ حرکت۔
https://twitter.com/x/status/1780636339928731929
احمد وڑائچ نے لکھا‏خاتون رپورٹر کا موبائل نمبر پبلک کرنا انتہائی شرمناک حرکت ہے، اور نمبر پبلک کرنے والی خاتون وزیر سوشل ویلفیئر ہے، انہیں صرف اس ایک حرکت پر ہی کابینہ سے نکال دینا چاہیے، ایسے بے احتیاط انسان عوامی عہدوں کے لائق نہیں,اس ٹویٹ میں بھی خاتون رپورٹر نے کہیں پیسے نہیں مانگے، بلکہ مشال یوسفزئی نے الزام لگایا کہ رپورٹر نے ایڈووکیٹ معظم بٹ سے پیسے لیے ہیں۔ شرمناک ذہینت ہے، ٹُچے لوگ.
https://twitter.com/x/status/1780620343549284437
محمد عمیر نے لکھاویسے اس بی بی کے پاس کون سا جادو ہے کہ اس کے خلاف ایکشن نہیں ہوتا؟ایک ایشو ختم نہیں ہوتا اگلا شروع,پہلے جھوٹا الزام لگایا رپورٹر پر کہ اس نے پیسوں کا مطالبہ کیا جبکہ اس چیٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔پھر ایک خاتون رپورٹر کا نمبر پبلک کیا۔

https://twitter.com/x/status/1780625783813255228

علی سلمان نے لکھاہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو؟
https://twitter.com/x/status/1780696825244385447
سلمان درانی نے لکھا ان سکرین شاٹس میں تو پیسے مانگنے کا کہیں ذکر نظر نہیں آیا شائید مجھے غلطی ہورہی ہو آپ ذرا نشاندہی فرما دیں۔ الٹا آپ نے ایک صحافی کا نمبر پبلک کرکے اسکی جان کو خطرے میں ڈالا ہے اس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو حرکت میں آنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1780617857518416339
 

carne

Minister (2k+ posts)
She appears to be the favorite of Gandapur. It's time to show her the door and bring an honest and competent replacement.