
ملتان پولیس نے طالبات کو انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملتان میں پرائیویٹ کالج میں لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم سلمان الوحید طالبات کو شادی اور انٹری ٹیسٹ میں پاس کروانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1461729105880231951
حکام کے مطابق لڑکیوں سے زیادتی کرنےوالا ملزم نجی کالج میں ہی کام کرتا تھا ،سلمان الوحید طالبات کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا بھی کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12arestmlt.jpg