ظل شاہ کی موت کا کیسے پتہ چلا؟جے آئی ٹی نے عمران خان سے کیا سوال پوچھے؟

zile-shah-death-imran-khan-jit.jpg

جے آئی ٹی کی جانب سے عمران خان سے کیا پوچھے گئے سوالات کی کہانی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کا لاہور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم زمان پارک میں جائزہ لیا، لاہورپولیس کی جے آئی ٹی کے ہمراہ فارنزک ٹیم بھی کرائم سین کا جائزہ لینے زمان پارک پہنچی۔ جے آئی ٹی کے 5 ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور نے کی۔

کرائم سین یونٹ کے اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا،جے آئی ٹی نے عمران خان سے کیا سوالات پوچھے اس کی اندرونی کہانی جیونیوز پر سامنے آگئی ہے۔

جے آئی ٹی نے سوال کیا کیا آپ کو 8 مارچ کو معلوم تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ ہوچکا ہے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ رات بھر آپ لوگ ہمارے رہنماؤں کے ساتھ ریل روٹ کا وزٹ کرتے رہے، اس وقت دفعہ 144 کا اعلان نہیں ہوا تھا۔

الیکشن کا اعلان ہوچکا تھا دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی تھا، میڈیا بلیک آؤٹ تھا دن کو سوشل میڈیا پر پتا چلا کہ دفعہ 144 لگی ہے، سوشل میڈیا سے پتہ چلا تو حماد اظہر کو فوری ریلی ملتوی کرنے کےاعلان کی ہدایت کی۔

جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ آپ کو ظل شاہ کی موت کا کیسے پتہ چلا؟ عمران خان نے جواب دیا کہ یاسمین راشد نے بتایا کہ ظل شاہ کی لاش فٹ پاتھ سے ملی ہے، ظل شاہ کو پولیس حراست میں مارا گیا۔

جے آئی ٹی نے پوچھا جس گاڑی میں ظل شاہ کی لاش اسپتال لائی گئی اس کے مالک راجہ شکیل ہیں، کیا آپ گاڑی کے مالک راجہ شکیل اور اس کے ڈرائیور کو جانتے ہیں؟ عمران خان نے جواب دیا کہ میں کسی کو نہیں جانتا مجھے نہیں پتہ گاڑی کا ڈرائیور کون تھا۔

جے آئی ٹی نے پوچھا کہ 14 مارچ کو پولیس نوٹس لے کر آئی آپ کو پتہ تھا کہ باہر کیا ہورہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ گھر کے اندر تھا مجھے کیا اندازہ ہوسکتا ہے باہر کیا ہورہا ہے ۔
جے آئی ٹی نے پوچھا کہ آپ پولیس کو بیان حلفی بھی دے سکتے تھے کہ پیش ہونگے،کارکنوں کو نہ بلایا جاتا جس پر عمران نے کہا کہ کسی کارکن کو نہیں بلایا تھا لوگ خود اکٹھے ہوئے تھے عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا میں گھر سے باہر جاتا ہوں تو پیچھے سے ہمارے گھروں پر حملے ہوجاتے ہیں، خواتین گاڑیوں میں موجود تھیں ان پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، خواتین کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے ، ہم تو الیکشن چاہتے ہیں ہم کیوں انتشار کریں گے؟
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
اے میرے پیارے اللہ میاں۔۔
حاجی-حافظ، اور اُسکی پوری ایسٹ انڈیا کمپنی کو
ظلِّ شاہ جیسے مجذوب ملنگ کی آہ لگے ۔ ۔ ۔ ۔

وطن کی ماؤں ،بیٹیوں ، کو تماشہ بنانے پر اللہ حاجی-حافظ کمپنی کو تباہ و برباد کر دے
 
Last edited:

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)
اے میرے پیارے اللہ میاں۔۔
حاجی-حافظ، اور اُسکی پوری ایسٹ انڈیا کمپنی کو
ظلِّ شاہ جیسے مجذوب ملنگ کی آہ لگے ۔ ۔ ۔ ۔

وطن کی ماؤں ،بیٹیوں ، کو تماشہ بنانے پر اللہ حاجی-حافظ کمپنی کو تباہ و برباد کر دے
Ameen
 
Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

Ji meyn zill shah abhi ooper sey dekh rehah hoon- merey qatil meyn shamil shakeel Imran aor yasmeen rashid ki guftgoo sun reha hoon aor in ki shikayet ker reha hoon. kabhi key din lambey aor kabhi kiy raateyn. ın key zulm key din giney ja chukey heyn- Allah sey meyrey sath shadaara per Imran ka interview leyney waliy journalist larhkiy bhi kharhiy hey jisko dhaka deyker qatil kiya giya tha qatıl kiy raat eik bajey defnaiya giya tha.​

Hey Visionartist, I want to tell you something