عادل راجہ کے الزامات،ماہرہ خان،مہوش حیات،سجل علی اور کبریٰ خان ٹاپ ٹرینڈ

adil-raja-mehwish-hayat-and-oth.jpg

یوں تو شوبز شخصیات اپنے آپ کو خبروں کی زینت بنائے رکھتی ہیں اور ایسی سرگرمیوں اور کام کا حصہ رہتی ہیں کہ وہ زبان زدعام رہیں مگر گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سابق افسر میجر (ر) عادل راجہ نے ایک وی لاگ میں جو دعویٰ کیا اس کے بعد پاکستان کی 4 صف اول کی اداکاراؤں کے نام سوشل میڈیا ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات، سجل علی اور کبریٰ خان سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لگنے والے الزامات کے بعد ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، اس حوالے سے سجلی علی، کبریٰ خان اور مہوش حیات سوشل میڈیا پر ردعمل دے چکی ہیں اور انہوں نے عادل راجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

WhatsApp Image 2023-01-03 at 10.13.01 AM.jpeg

جبکہ کبریٰ خان تو اس سابق فوجی افسر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی کہہ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کشی کےخلاف برطانوی عدالت تک بھی جا سکتی ہیں۔

kubrah11.jpg

واضح رہے کہ میجر (ر) عادل راجہ نے اپنے حالیہ ایک وی لاگ میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان دونوں کو خفیہ اداروں کے سیف ہاؤسز میں ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں فراہم کی جاتی کتھیں۔

عادل راجہ نے ان اداکاراؤں اور ماڈلز کے ناموں کے ابتدائی حروف بھی بیان کیے تھے۔ تاہم کسی کا واضح نام نہیں لیا۔ مگر اس کے باوجود بھی ٹاپ ماڈلز و اداکاراؤں کی کردار کشی کی جو مہم نظر آتی ہے اس کی ایک وجہ سیاست ڈاٹ پی کے کے فاؤنڈر اور ایڈیٹر عدیل حبیب نے بیان کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1610000604113375233
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو نام گردش کررہے ہیں عادل راجہ نے ان میں سے کسی کا نام تو نہیں لیا، مگر ایسا لگتا ہے کہ انہیں صرف اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان اداکاراؤں نے آئی ایس پی آر کے ساتھ کام کر رکھا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
اور تو اللہ تعالیٰ جانتے ہے کہ کیا سچ کیا جھوٹ لیکن آثار یہی بتا رہے ہیں۔۔
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
عادل راجہ اسکا بھی بتا دو یہ بچ گیا ہے باجوے سے کے نہیں
-
یہ بھی اسی ڈرامے میں تھا
-
?
-
Sheheryar-Munawar.jpg
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
بدنام ہوئے تو کیا نام نہ ہو گا۔۔

پرفیکٹ مثال۔۔
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ ہم سب کا پردہ رکھیں اور ساتھ ہی ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق بھی عطا فرمائے کیوں کہ گناہ تو انسان خود کرتا ہے لیکن اس پر پردہ ڈالنے کے لیے مذہب کا سہارا لیتا ہے۔

نوئے کی دہائی میں اسلام آباد میں ایک مشہور سکینڈل سامنے آیا تھا میڈم طاہرہ نامی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جو مختلف بااثر لوگوں کو لڑکیاں سپلائی کرتی تھی۔ چونکہ خاتون تھی بااثر تھی اس لیے فوراً ئی خبر اخبارات کی زینت بنی۔ اس خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ صونہ سرحد سے ایک سینٹر جو اسلامی جماعت سے تعلق رکھتا ہے اس کا پکا گاہک ہے اور وی پیسے بھی فوراً ادا کرتا ہے۔
اتفاقاً اس وقت صوبہ سرحد سے اسلامی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دو سینٹر تھے۔ ایک تو خاموش رہا لیکن دوسرا سینٹر بھڑک اٹھا۔ فورا ً میڈم طاہرہ کے بیان کی نہ صرف تردید کی بلکہ سخت مذمت کا بیان بھی جاری کیا۔ تو ایک اخبار نویس نے ان سے سوال کیا کہ اس نے تو کسی کا نام نہیں لیا تو آپ کیوں اتنے غصے میں آگئے۔ ان سینٹر صاحب کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا۔۔

ہمارے کہنے کا مطلب ہے کہ غیر ضروری وضاحتیں بھی اچھی بات نہیں۔
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Yeah Major bhi jaan bhooj k apnay kuch views k liye aisi vidoes bana raha hay aur shabash hay hamaray logon pay bhi k jo bus kisi ko bhi budnaam karnay lag jatay hayn, na kisi ko pata hay k Major sach keh raha hay ya views kama raha hay
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
عادل راجہ اسکا بھی بتا دو یہ بچ گیا ہے باجوے سے کے نہیں
-
یہ بھی اسی ڈرامے میں تھا
-
?
-
Sheheryar-Munawar.jpg
اگلوں نے شہباز گل جیسوں کو نہیں چھوڑا تو یہ کیا بیچتا ہے
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
چور کی داڑھی میں تنکا
عادل راجہ نے تو کسی بھی اداکارہ
یا ماڈل کا نام نہیں لیا تو پھر ؟
کیا چور داڑھی میں تنکے والا معاملہ ہے
 
KPKInsafian

Senator (1k+ posts)
اللہ ہم سب کا پردہ رکھیں اور ساتھ ہی ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق بھی عطا فرمائے کیوں کہ گناہ تو انسان خود کرتا ہے لیکن اس پر پردہ ڈالنے کے لیے مذہب کا سہارا لیتا ہے۔

نوئے کی دہائی میں اسلام آباد میں ایک مشہور سکینڈل سامنے آیا تھا میڈم طاہرہ نامی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جو مختلف بااثر لوگوں کو لڑکیاں سپلائی کرتی تھی۔ چونکہ خاتون تھی بااثر تھی اس لیے فوراً ئی خبر اخبارات کی زینت بنی۔ اس خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ صونہ سرحد سے ایک سینٹر جو اسلامی جماعت سے تعلق رکھتا ہے اس کا پکا گاہک ہے اور وی پیسے بھی فوراً ادا کرتا ہے۔
اتفاقاً اس وقت صوبہ سرحد سے اسلامی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دو سینٹر تھے۔ ایک تو خاموش رہا لیکن دوسرا سینٹر بھڑک اٹھا۔ فورا ً میڈم طاہرہ کے بیان کی نہ صرف تردید کی بلکہ سخت مذمت کا بیان بھی جاری کیا۔ تو ایک اخبار نویس نے ان سے سوال کیا کہ اس نے تو کسی کا نام نہیں لیا تو آپ کیوں اتنے غصے میں آگئے۔ ان سینٹر صاحب کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا۔۔

ہمارے کہنے کا مطلب ہے کہ غیر ضروری وضاحتیں بھی اچھی بات نہیں۔

It was late moulana sami ul haq, belonged to JUI not JI.
She was paid to maligin sami for his stance in favour of “INTEREST free economic bill” , which was opposed and objected by then PM nawaz sharif.
They are experts and founders of such activities.
Kanjar khandan