عالمی مارکیٹ میں کمی،پٹرول 38،ڈیزل 18 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

petrol-pakistan-1674992509.jpg


عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 2 سو روپے کی سطح سے نیچے آ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گئی,خام تیل کی قیمتیں بھی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں، دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور پاکستانی روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 38 سے 41 روپے کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 102 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے، اس طرح پاکستانی روپے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 182 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، حکومت حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی۔

نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اب نونی پٹواریوں اور صالح ظافر، عمار مسعود جیسے جاہل نونی لفافوں کا پراپوگنڈا شروع ہو جاۓ گا کہ مفرور ڈاکو کے پاکستان آنے کی برکت ہے کہ پٹرول ٣٨ روپے اور ڈیزل ١٨ روپے سستا ہو گیا اور پاکستان نے ترقی کا سفر جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے شروع کر دیا ہے

Stay tuned.
Even bikaoo media will not tell this that international oil prices have hit rock bottom and that is the reason for this little temporary relief.
What a pity nation!!!

samkhan

 
Last edited: