عامر لیاقت اب بھارتی ٹی وی شو "بگ باس" جیسا ریئلٹی شو کریں گے؟ویڈیو

bolhouse-amir.jpg


رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اب ریئلٹی شو کی میزبانی بھی کریں گے، ماضی میں وہ ٹاک شوز، مذہبی پروگرامات اور گیم شوز کی میزباتی کرتے رہے ہیں۔

عامر لیاقت بہت جلد "بول ٹی وی" پر بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو "بگ باس" کی طرز کا پروگرام "بول ہاؤس" کرتے دکھائی دیں گے۔

بول انٹرٹینمںٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے پروگرام کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شو بھارتی ریئلٹی پروگرام "بگ باس" کا پاکستانی ورژن ہے، جس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک ماہ تک پروگرام کے سیٹ کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔


پروگرام کے ٹیزر میں بول ہاؤس میں موجود پرتعیش سہولیات کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، عالیشان ہاؤس میں سوئمنگ پول، جم، گراؤنڈ اور بیڈ رومز سمیت دیگر
سہولیات شامل ہیں۔

عامر لیاقت ٹیزر میں بتاتے ہیں کہ پروگرام میں جیتنے والے کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ وہ اپنے روایتی جملے دہراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اس پروگرام کے شرکا کو صرف ایک موبائل فون دیا جائے گا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دانش تیمور کے پروگرام کو ختم کر کے عامر لیاقت کو لایا جا رہا ہے۔ جب کہ بعض لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اس پروگرام کی میزبانی وقار ذکا کو دی جائے۔

61ae2b143cb74.jpg
61ae2af55607b.jpg
61ae2ad6a64ff.jpg


پروگرام کے ٹیزر پر کئی لوگوں نے تبصرے کے طور پر کہا کہ لگتا ہے اب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت میزبان ساحر لودھی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ توبہ ہے بس عامر لیاقت کو ہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔