علیم خان کی نوازشریف سے ملاقات پرتبصرہ،شعیب صدیقی، اعجاز چودھری پربھڑک اٹھے

5sadiqiejazbhak.jpg

علیم خان کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی خبریں، علیم خان کے دوست شعیب صدیقی سینیٹر اعجاز چودھری سے الجھ پڑے۔

تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں سینئر صوبائی وزیر رہنے والے رہنما تحریک انصاف علیم خان کی نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی خبریں چل رہی ہیں جس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ علیم خان خفیہ ملاقات میں گھر کے عقبی دروازے سے داخل ہو رہے ہیں یہ وقت بھی آنا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1502177215790063619
اس پر ردعمل دیتے ہوئے علیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی شعیب صدیقی جو کہ پی پی 147 لاہور سے ایم پی اے رہ چکے ہیں انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے اعجاز چودھری کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ جماعت اسلامی سے کرپشن کی بنیاد پر نکالے جانے والے اب بتائیں گے کہ کس کا کیسا وقت چل رہا ہے؟ ہر عہدے کی قیمت لگوا کر بیچنے والا اب دوسروں کو تعلیم دے گا؟ یہ وقت بھی آنا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1502206624546627585
یاد رہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے متعلق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز نوازشریف کے ساتھ لندن میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے اس حوالے سے بتایا کہ جب علیم خان ملاقات کیلئے گئے تو انہیں گھر کے عقبی دروازے سے اندر داخل کیا گیا اور اس ملاقات کو شیڈول کرانے میں مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا بڑا ہاتھ ہے۔