لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کیلئے نیوٹرلز کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ وہ ان کے اتحادی ہے اور ان کے فوج سے اچھے تعلقات لگتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں نمائندوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی ایک اہم شخصیت سے مبینہ ملاقات سے متعلق افوہوں پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ "مخالفت" یہ قصہ ماضی بن چکا ہے اب یہ بات ختم ہو چکی، بہت سی چیزیں واضح ہیں۔
وزیر داخلہ کی جانب سے عمران خان کو اسلام آباد مارچ کے حوالے سے وارننگ کے بارے میں پرویز الہٰی نے کہا کہ "آس پاس دیکھو حکومت میں کون ہے؟ پنجاب میں عمران خان وہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہیں، دیکھیے گارانا صاحب کے پاس کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب واضح کر چکے ہیں کہ وہ لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرنے تو بالکل بھی نہیں گئے، انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کئی سال سے مونس الہیٰ کی فیملی سے نہیں ملے تھے اس لیے لندن آئے ہیں۔ جبکہ شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان کو اچھی طرح جانتا ہوں۔