عمران خان دھمکی کےحوالے سے جھوٹ نہیں بول رہے:میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان

ijaz-awaan-on-khan.jpg


عمران خان دھمکی کے حوالے سے جھوٹ نہیں بول رہے،میجر جنرل اعجاز اعوان ریٹائرڈ

سما ٹی وی کے پروگرام آواز میں میزبان بیرسٹر احتشام امیرالدین نے ملکی سیاسی صورتحال پر میجر جنرل اعجاز اعوان ریٹائرڈ سے گفتگو کی، اور سوال کیا کہ ایک طرف قومی سطح پر سیاست ہورہی ہے، دوسری طرف سیاسی جوڑ توڑ اور مذاکرات چل رہے ہیں،کچھ دو کچھ لو کی بات چل رہی ہے، وزیراعظم نےدھمکی آمیز خط لہرایا، آپ کے پاس کوئی خاص اطلاعات ہیں اس حوالے سے؟

میجر جنرل اعجاز اعوان ریٹائرڈ نے کہا ملکی سیاست میں جو کچھ ہورہاہےاس میں کچھ نیا نہیں ہے،بیرونی مداخلت بھی ہوتی رہی ہے،طاقتور ملک کی کوئی لیڈر بات نہ مانےتو وہاں وہ حکومت بدلنے کی کوشیش کرتے ہیں،یہ بھی کوئی بات نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تمام سیاستدان یقیناً سیاست کرتے ہیں اقتدار میں آنے کیلئے تو ہر آدمی نے اپنا پرائز ٹیگ لگا رکھا ہے،میرا خیال ہے ملک میں جو کچھ ہورہاہے وہ بہت نارمل ہے،کوئی ایسی نئی چیز نہیں ہے۔


میزبان نے پوچھا کہ کوئی نئی سازش ہورہی ہے؟ تجزیہ کار میجر جنرل اعجاز اعوان ریٹائرڈ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر لاکھوں لوگوں کے سامنے کہتے ہیں، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے جو اہم حلقے ہیں اور دیگر کے ساتھ یہ اہم تفصیل شیئر کی ہے، تو مجھے یقین ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہے ہونگے۔

بیرسٹر احتشام امیرالدین نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس ایسی کوئی تفصیلات ہیں،بعض صحافی تو دعویٰ کررہے ہیں کہ ان کے پاس خط کی کاپی موجود ہے، جبکہ اس خط کا ذریعہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی صاحب بنے، یعنی خارجی سطح پر وزیراعظم کو کسی ملک کی طرف سے دھکمی دی گئی، تجزیہ کار میجر جنرل اعجاز اعوان ریٹائرڈ نے کہا کہ جو صحافی دعویٰ کررہے کہ وہ یہ خط نہیں جس کی وزیراعظم بات کررہے ہیں،یہ خط مختل چیلنز سے آتے ہیں۔