عمران خان سے توقع نہیں تھی کہ وہ مزاحمت کرے گا لیکن اس نے مزاحمت کی،رانا

19ranasananaitrafaffa.png

سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے اپنے اوپر قائم کیے گئے ہیروئن کیس کے حوالے سے نیا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے پر ہیروئن کیس کروانے والے تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی ہی تھے لیکن کیس کرنے والے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ہی تھے۔

پارلیمنٹ ہائوس میں ایک تقریب کے دوران قمر جاوید باجوہ نے ہیروئن کیس کے حوالے سے میرے متعلق بہت غلط بات کی تھی جس پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ شہبازشریف نے اس تقریب کے دوران سابق آرمی چیف سے کہا کہ رانا ثناء اللہ بے گناہ ہیں، ان سے زیادتی ہو رہی ہے جس پر قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اگر وہ اس کیس میں بے گناہ ہیں تو پھر کوئی اور غلط کام کیا ہو گا اور یہ بات میں نے خود سنی تھی۔ پارلیمنٹ میں کچھ دن بعد بریفنگ تھی تو اس موقع پر میری قمرجاوید باجوہ سے اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے قمر جاوید باجوہ سے کہا آپ نے مجھ پر جو مقدمہ قائم کیا ہے اللہ ہی میرا انصاف کرے گا جس پر قمر جاوید باجوہ نے مجھے جواب میں کہا کہ میں نے یہ کیس نہیں بنایا تو میں نے انہیں کہا کہ آپ نے ہی بنایا ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ اگر آپ کی مرضی اور منشا کے بغیر آپ کا کوئی ماتحت ایسا کوئی مقدمہ قائم کرے تو اس کا تیسرے دن کوٹ مارشل ہو جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1782456856151196089
انہوں نے کہا کہ جب ہمارے مابین تلخی میں اضافہ ہوا تو سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بیچ میں آگئے اور کہا کہ رانا صاحب چھوڑیں اور کہا کہ یہ کیس بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ہی کروایا تھا لیکن کرنے والا قمر جاوید باجوہ ہی تھا۔ پاکستان تحریک انصاف والے شور تو بہت مچاتے ہیں لیکن تحریری طور پر کوئی شکایت نہیں کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے کسی بھی ادارے کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں اعظم سواتی اور شہباز گل کو میں نے خود کہا تھا کہ تحریری شکایت کرو ہم انکوائری کرواتے ہیں لیکن دونوں نے تحریری شکایات نہیں کی اور ہم پر جب ٹارچر ہوا تو ہم نے مقدمات درج کروائے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1782311497923776888
عمران خان سے ہماری توقع نہیں تھی کہ وہ مزاحمت کرے گا لیکن اس نے مزاحمت کی۔

https://twitter.com/x/status/1782298783910445067
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اب عمران خان کی قید بھی انہیں لے ڈوبی ہے مذاکرات کر کے رہائ کیوں لے عمران خان جبکہ اس پر مقدمے بنانے والوں نے اپنی سفلی خواہشات پر مقدمے بنائے جن کی قانونی حیثیت بس اتنی ہے کہ ہر مقدمہ درج کرنے اور کروانے والا جیل میں سڑنے کا حقدار ہے تو مذاکرات کس بات کے جب قانونی طریقے سے باہر آ جانا ہے