Mocha7
Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان صرف مقتدر حلقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں، عارف علوی

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے نہیں ، افراد کے خلاف ہیں۔ میڈیا، عدلیہ اور ریاست بند گلی میں ہو تو کوئی بھی نقصان کر سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمران خان صرف ان حلقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہے ، فارم 47 والی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نشان بھی چھین لیا گیا الیکشن بھی لڑنے نہیں دیا لیکن سارے پاکستان کو معلوم ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ کل افسوس ہوا کہ ہمارا کیمپ اکھاڑ دیا گیا ۔ان بارہویں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں مقبول کر رہے ہیں ۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 1971 میں یحییٰ خان کی وجہ سے نقصان ہوا، ہم نے حمود الرحمن کمیشن سے کچھ سیکھا نہ کارگل سے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پریشر پڑے گا تو پریشر کوکر پھٹے گا۔ دو سال سے کہہ رہے ہیں مذاکرات ہونے چاہیئں لیکن مذاق ڑایا جاتا ہے۔ یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ میں ابھی بتا سکتا ہوں کس کس کو کیا کیا کہا گیا ہے، ملک صحیح راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اگر انا ختم ہو جائے۔

عمران خان صرف مقتدر حلقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں، عارف علوی
ہم نے کبھی فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت نہیں دی، کیا آپ کو لگتا ہے کہ جو لوگ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں ان کے پاس کچھ دینے کو ہے؟ ان کے ساتھ مذاکرات بے سود ہوں گے، سابق صدر
www.dawnnews.tv