عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں جائے گا یا نہیں، فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی

azamnah112345.jpg


وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اور ملک کی موجودہ سیاسی اور قانونی صورتحال پر کھل کر بات کی۔

اعظم نذیر تارڑ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے کور ٹ مارشل یا ان کا کیس سول یا فوجی عدالت میں چلائے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ میرا دائرہ اختیار نہیں ہے، تاہم اگر ضرورت پڑی تو عمران خان کے کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کسی بھی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی ہے، جوائنٹ سیشن میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی نا ہی کوئی نیا ترمیمی بل لایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ارکان کے سینکڑوں کی تعداد میں بل پہلے سے موجود ہیں، کسی رکن اسمبلی کے نجی بل کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر قانون کا چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال کے جواب پر کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی یا نہیں اس کا فیصلہ میں نے نہیں کرنا، تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ager ye faisla Punjab hakomat ne karna hay to phir to pakka military court mein jay ga.
Jub tuk Punjab mein zehreli nagin ki hakomat hay koi chair ki khabar nahi aaey gi
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس سے پہلے ہی ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے لیا جائے گا اور گریہ (گڑیا) باجی گریہ کرتے ہوئے چھلیاں بھونتی ہی رہ جائے گی
ویسے بھی یہ شاید مرکزی سرکار کے اختیارات میں آتا ہے صوبائی کے نہیں
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Do you realise what he is saying is that Maryam would decide to punish Imran Khan. But why!! What the Punjab government has to do with military trials!! It should be federal government, not provincial. It is definitely London Plan at work.
 

Back
Top