TemptationQ
Senator (1k+ posts)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
لو وئی یوتھیو یہ کیا ہوا؟ تمہاری ساری امیدوں پر امریکہ نے سوڈا واٹر بہا دیا
زلمے خلیل زاد اور امریکی کانگریس ارکان کے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیانات کے معاملے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جیو نیوز کو تحریری جواب دے دیا۔
تحریری جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم کانگریس کے خط و کتابت پر تبصرہ نہیں کرتے، سابق وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز پاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے، دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستان سے بھی رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جمہوری اصولوں، آئینی و انسانی حقوق کی حکمرانی کامطالبہ کرتے رہتے ہیں، انسانی حقوق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا اہم حصہ ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ انسانی حقوق سمیت دیگر نکات پر باقاعدگی سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیانات کے معاملے پر جیو نیوز کو تحریری جواب
امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے زلمے خلیل زاد اور امریکی کانگریس ارکان کے بانی پی ٹی آئی سے متعلقہ بیانات پر جیو نیوز کو تحریری جواب دے دیا۔
